Qafilah

Book Name:Qafilah

راہِ خدا میں سفر کے لئے روانہ کیا جیسا کہ

70 صحابہ کرام کا قافلہ

حضرتِ   انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کچھ لوگ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    کی بارگاہ میں حاضِر  ہوئے اور عرض  کی: یا رسولَ اللہ صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم   !  کچھ لوگوں کو ہمارے ساتھ بھیج دیجئے تا کہ وہ ہمیں قرآن و سنّت سکھائیں۔ حضور صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم     نے  اَنصار میں سے  70 صحابۂ کِرام علیہمُ الرّضوان  پر مشتمل قُرّا حضرات کا ایک قافلہ ان کے ساتھ بھیج دیا،جب قاریوں کی یہ جَمَاعَت ان لوگوں کے ساتھ روانہ ہوئی تو اُنہوں نے راستے میں ہی ایک سازِش کے تَحْت  اس قافلے کے تمام شُرَکا کو شہید  کر دیا۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! قرآن و سنت کی جو تعلیمات آج ہم تک پہنچی ہیں اس کی بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ نبی ِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم   کی تعلیمات وفرامین کے مطابق دین کی روشن تعلیمات کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کے لئے صحابہ کرام نے بڑی تعداد میں سفر کیا ۔صحابہ کرام علیہمُ الرّضوانکے مزارات سے بھی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ  انہوں نے کتنی مسافت میں  تبلیغ ِ دین کے لئے سفر کیا   کہ ایک روایت میں  کل صحابہ کرام   جن کی تعدار ایک لاکھ چوبیس ہزار بیان ہوئی  ہے۔([2])  ان میں سےتقریباً دس ہزار  (10000 ) صحابہ کرام علیہمُ الرّضوان کے ہی مزارات جنت البقیع  میں ہیں، ([3])  بقیہ صحابہ کرام  علیہمُ الرّضوان وہ ہیں جنہوں نے اللہ پاک کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    کے


 

 



[1]... مسلم، کتاب الامارۃ ، باب ثبوت الجنۃ للشہید، ص758،حدیث:147-(677) ملتقطًا

[2]... مواہب اللدنیہ، المقصد السابع ، الفصل الثالث فی ذکر محبۃ اصحابہ      الخ ، 2 /  544

[3]... شرح الزرقانى، المقصد العاشر، الفصل الثانی فى زیارۃ قبرہ الشریف...الخ، 12/262 ماخوذاً