Book Name:Qafilah
حکم کے مطابق دور دراز علاقوں میں جا کر دینِ حق کی ترجمانی کی اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا۔ صحابہ کرام علیہمُ الرّضوان کے بعد تابعین پھر تبعِ تابعین اور پھر اسلام کی برگزیدہ شخصیات دینِ اسلام کی ترویج اشاعت کرتی رہیں ۔
پیارے آقا صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم نے حضرت عاصِم بن ثابِت، حضرت زَید بن دَثِنَہ،حضرت خُبَیب بن عَدِی اور حضرت مَرْثَدبن ابی مَرْثَد علیہمُ الرّضوان پر مُشْتَمِل ایک قافلہ بَنِی لِحْیَان کی طرف روانہ فرمایا۔ ([1])
حضرت عمر فارو قِ اعظم رضی اللہ عنہ نے 3صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان پر مُشْتَمِل ایک قَافِلہ شام کی طرف روانہ کیاجن میں حضرت عُبادَہ بن صامِت ، حضرت ابو درداء اور حضرت مُعاذ بن جبل رضی اللہ عنہم شامل ہیں۔ ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! درحقیقت یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جہاں بھی ہو اسلام کا مبلغ رہے ۔ الحمد للہ ! اس پیاری ذمہ داری کو نبھانے کے لئے عاشقان ِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے 12 دینی کام طے کیے ہوئے ہیں جو کہ امر بالمعروف ونھی عن المنکر کا عملی نمونہ ہیں۔ان 12 دینی کاموں میں ایک اہم دینی کام ” قافلہ “ یعنی راہِ خدا میں سفر کرنا بھی ہے ۔
قافلہ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے اہم ترین دینی کام اور دَعْوَتِ اِسْلامی کے