Qafilah

Book Name:Qafilah

اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

قافلہ

دُرود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم: ” جس نے ہزاربار دُرودِ پاک پڑھا میں اور وہ جنت کے دروازے پر ایک ساتھ ہوں گے۔“([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نبیِ پاک صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    کا  دعوتِ دین کیلئے سفر

پیارے اسلامی بھائیو!    نبی پاک صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    نے اعلانِ نبوت کے بعد دین کی اشاعت و ترویج کے لئے مختلف علاقوں کا سفر کیا اور مختلف قبائل کے لوگوں کو دین ِاسلام کی دعوت دی جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم   نے طائف کی طرف سفر کیا جس میں آپ صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    کے ساتھ آپ کے آزاد کردہ غلام زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔

طائف میں بہت سے امیر اور مالدار لوگ رہتے تھے اور ان سب میں عَمْرْو کا خاندان سب قبیلوں کا سردار مانا جاتا تھا یہ تین 3 بھائی تھے عَبدِیالِیل ، مسعود اور حبیب۔طائف پہنچ کر اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    ان تینوں کے پاس تشریف لے گئے اور انہیں اسلام کی دعوت دی لیکن ان تینوں نے اسلام قبول نہیں کیا بلکہ انتہائی بیہودہ اور گستاخانہ جواب دیا۔واپسی پر جب حضور صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    تشریف لے جانے لگے تو انہوں نے


 

 



[1]...القول البدیع ،الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ والسلام علی رسول اللہ،ص115 دار الکتاب العربی