Book Name:Qafilah
1. قافلہ نیک صحبت پانے کا ذریعہ
صوفیائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم فرماتے ہیں کہ نیک صحبت ساری عبادات سے افضل ہے۔([1])
مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول
* قافلہ تمام(دینی ) کاموں کی روح ہے۔ ([2])
* مَدَنی قافلہ ساری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذریعہ ہے۔([3])
* بھرپور کوشِش کریں ہر ماہ کم از کم3 دن کے مَدَنی قافلے میں سَفَر کریں۔([4])
* فرمان ِامیراہلسنت :میں مَدَنی قافلے والا ہوں مجھے مَدَنی قافلے سے پیار ہے۔([5])
* دارُالسُنَّہ کی طرف سے مدنی قافلے میں جس سمت سفرکرنے کا کہاجائے، ہمیں اُسی سمت سفرکرنا ہے۔([6])
* مدنی قافلے میں سفر کرنے والے کے کردار میں نکھار آنا چاہیے۔ کوشش کرتے رہیں،آہستہ آہستہ بہتری آتی جائے گی ان شاء اللہ الکریم([7])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
[1]...مراٰۃ المناجیح، 3/312
[2]... مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، 16تا18محرم الحرام1441ھ بمطابق 16تا18ستمبر2019
[3]... مدنی مذاکرہ، 13 رمضان المبارک 1436ھ بمطابق 30 جون 2015
[4]... مدنی مذاکرہ، 13 رمضان المبارک 1436ھ بمطابق 30 جون 2015
[5]... مدنی مذاکرہ، 8 ذوالحجۃ الحرام 1435 ھ بمطابق 3اکتوبر 2014ء
[6]... مدنی مذاکرہ، 30 جمادی الاولیٰ1441ھ بمطابق 25 جنوری2020ء
[7]... مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، 13تا18 شوّال المکرم 1438ھ بمطابق 8 تا13جولائی 2017