Book Name:Qafilah
دِینی مَاحَول میں بولی جانے والی ایک اِصْطِلاح ہے، جس سے مُراد چند اِسْلامی بھائیوں کا بَاہَم مل کر کم از کم 3 دن،12 دن، 1 ماہ ،63 دن یا پھر 12 ماہ کے لئے راہِ خُدا کا مُسَافِر بننا ہے۔([1])
الحمد للہ !یہ دینی تنظیم یہ سب کام کرنے کے ساتھ ساتھ عاشقان ِرسول کے لئے ان دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے میں ہر ماہ کسی ایک کام کی باقاعدہ مہم چلا کراس کی ترغیب دیتے ہوئےان کاموں میں شمولیت میں آسانیاں پیدا کرتی ہے اور الحمد للہ ! 15نومبر 2024 تا 15 دسمبر 2024 تک ماہِ قافلہ منا رہی ہے آپ سے گزارش ہے کہ بھرپور اس مہم کو پھیلائیں اور راہِ خدامیں خود کو پیش کرتے ہوئے ماتحت ذمہ داران کو سفر کروائیں ، خود ان کے ساتھ مل کر قافلے میں جائیں ۔راہِ خدا میں سفر کرنے پر بیک وقت بہت سے فوائد وفضائل حاصل ہورہے ہوتے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں :
1. قافلہ مساجد کی آباد کاری کا ذریعہ
پیارے آقا صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم نے فرمایا:تم جب کسی کو دیکھو کہ مسجد کا عادی ہے ، تو اس کے ایمان کے گواہ ہوجاؤ۔کہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: مسجدیں وہی آباد کرتے ہیں ، جواللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لائے ۔([2])
2. قافلہ نماز باجماعت کی فضیلت پانے کا ذَرِیْعَہ
نبی پاک صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم نے فرمایا:مرد کا جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا اس کے اپنے گھر اور بازار میں نماز ادا کرنے سے 25 درجے افضل ہے ۔([3])