Buri Sohbat Ka Wabal

Book Name:Buri Sohbat Ka Wabal

کی دُعا کرتے رہیں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان سننے کی نیتیں

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح دین اسلام نے اپنے ماننے والوں کو  نرمی ، حسن اخلاق ، عفو و درگزر ،عاجزی و انکساری،چلنے پھرنےاور اٹھنے بیٹھنے کی تعلیمات سکھائی ہیں وہیں معاشرے میں  کیسے رہنا ہے ؟کن لوگوں کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا ہے ؟ کن  کی صحبت اختیار کرنی ہے؟ وغیرہ تعلیمات  بھی سکھائی ہیں مثلاً دینِ اسلا م نے ہمیں یہ  تعلیم دی ہے کہ تمہارا رہن سہن اور دوستی ایسے لوگوں کے ساتھ  ہونی چاہئے جن کو دیکھ  کر اللہ کریم کی یاد آجائے ، جن کی باتیں تمہارے   اعمال میں  فکرِآخرت پیدا کریں ، آئیے! آج ہم   اچھی صحبت  کی برکات اور بری صحبت کے  وبال کے متعلق   بیان سنتے ہیں ۔ چنانچہ


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:81، حدیث:1284۔