Book Name:Buri Sohbat Ka Wabal
گناہوں سے نفرت اور فکرِ آخرت نصیب ہوتی ہوتو ایسوں کا فیضان پانے والا بھلا کس طرح برکتوں سے محروم رہ سکتا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیوں! عبادت کی لذت پانے، نیک کاموں میں دل لگانے اور نیک لوگوں کی صحبت پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیے ، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ان شاء اللہ اس کی برکت سے نیکیوں پر استقامت پانے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنا بھی ہے شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر 5 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے پانچوں نمازوں کے بعد کم از کم ایک ایک بار آیۃ الکرسی، سورۃ الاخلاص اور تسبیح فاطمہ پڑھی؟ الحمد للہ! شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مُرِیْدَوں کو اپنی اِصْلاح کے لئے بہترین نسخہ دیا ہے۔ آپ بھی جیبی سائز کا یہ مختصر رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے، اسے پڑھیئے، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے اور روزانہ اپنے اَعْمَال کا مُحَاسَبَہ کیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا، خوب صُورت ہو جائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اچھی صحبت کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی