Book Name:Haftawar Madani Muzakra
حضرات دوبارہ شرعی مَسَائِل کے بارے میں باتیں کرنے لگے یہاں تک کہ فجر کا وَقْت ہو گیا۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو!نبیِ رحمت صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم نے فرمایا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔([2])مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ اس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں : ’’علم سے بقدرِ ضرورت شرعی مسائل مراد ہیں لہٰذا روزےنماز کے مسائل ِضروریہ سیکھنا ہر مسلمان پر فرض(ہیں)۔‘‘ ([3])
پیارے اسلامی بھائیو!علمِ دین سیکھنے کےکئی طریقے ہیں ان مختلف طریقوں میں سے ایک طریقہ سوال وجواب کے ذریعے علمِ دین حاصل کرنا بھی ہے اور یہ ایسا خوبصورت انداز ہے کہ اللہ پاک نے بھی قرآنِ مجید میں علم حاصل کرنے کے لئے سوال کرنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے ، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
فَسْــٴَـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ(۷) (پ 17، الانبيا:7)
ترجمۂ کنزُالعِرفان:تو اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگر تم نہیں جانتے۔
صحابۂ کرام علیہم الرضوان نے اسی طریقے کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے اپنی علم کی پیاس بجھائی اور پھر یہ طریقہ صحابۂ کرام سےچلتا ہوا آج تک کے مسلمانوں میں بھی رائج ہے کہ جہاں کوئی شرعی مسئلہ درپیش ہوتا ہے کسی مفتی یا عالمِ دین سے رابطہ کیا جاتا ہے ان سے سوال کیا جاتا ہے یا پھر ایسی محافل میں شرکت کی جاتی ہے جہاں یہ طریقہ کار ہو۔ اسلامی تاریخ میں اس طرح کے کثیر واقعات ملتے ہیں چنانچہ