Haftawar Madani Muzakra

Book Name:Haftawar Madani Muzakra

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ

اَمَّا بَعۡدُ فَاَعُوۡذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیۡطٰنِ الرَّجِیۡمِ بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

دُرود شریف کی فضیلت

حضرتِ عبد اللہ بن عَمرو رضی اللہ عنہما  فرماتے ہیں : جو نبى پاک صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    پر اىک  بار درود پڑھے گا اللہ پاک اور اس کے فرشتے اس پر 70 مرتبہ رحمت بھىجىں گے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

فاروقِ اعظم کا علمی مذاکرہ

ایک مرتبہ حضرتِ  ابو موسیٰ اشعری رضی اللہُ عنہ نَمازِ عشا کے بعد امیر المومنین حضرتِ  عُمَر فَارُوقِ اَعْظَم رضی اللہُ عنہ کی خدمت میں حاضِر ہوئے تو انہوں نے پوچھا: کیسے آنا ہوا؟ عرض کی: کچھ ضروری کام تھا۔اِرشَاد فرمایا:اس وَقْت؟عرض کی: حُضُور!یہ کام شرعی مسائل سیکھنے سکھانے سے تعلُّق رکھتا ہے۔ اِرشَاد فرمایا:ایسا ہے تو آ جائیے! اس کے بعد دونوں حضرات کافی رات گئے تک عِلْمی مذاکرے میں مصروف رہے ، پھر جب (تقریباً سحری کے وَقْت) حضرت  ابو موسیٰ اشعری رضی اللہُ عنہ نے جانے کی اِجازَت طَلَب کی تو امیر المومنین حضرت  عُمَر فَارُوقِ اَعْظَم رضی اللہُ عنہ نے فرمایا: بیٹھ جائیے! کہاں جا رہے ہیں؟ عرض کی: (نَمازِ فجر کا وَقْت ہونے والا ہے، اس سے پہلے پہلے) میں چاہتا ہوں کہ کچھ نوافل ادا کر لوں۔ اِرشاد فرمایا: ہم نَماز ہی میں ہیں۔([2]) چنانچہ وہ پھر بیٹھ گئے اور دونوں


 

 



([1])...مسند امام احمد، مسند عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما  ، 3/ 599 ، حدیث:6925 ،دارالکتب العلمیہ بیروت

([2])...روایت میں ہے کہ گھڑی بھر علم ِدین کے مسائل میں  مذاکرہ اور گفتگو کرنا ساری رات عبادت کرنے سے افضل ہے۔ (المدخل الی السنن الکبری، ص305، رقم:459)