Book Name:Haftawar Madani Muzakra
3۔ گھر ،دکان ،آفس وغیرہ میں کیبل، ڈِش انٹینا یا انٹرنیٹ وغیرہ کے ذریعے مَدَنی مُذاکَرَہ دیکھنے / سُننے کا اہتمام کیا جائے۔ یعنی جہاں جس کے پاس جیسی سُہُولَت میسر ہو،اس کے ذریعے مَدَنی مُذاکَرَہ دیکھا اور سنا جائے۔
4۔ مَدَنی چینل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی مَدَنی مذاکرے کے فُیوض و برکات حاصِل کئے جا سکتے ہیں۔مَدَنی چینل کی ایپلی کیشن پلے اسٹور یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ (www.dawateislami.net) سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوری کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول
*۔ جو ذمہ داران باقاعدگی سے مدنی مذاکرے سنتے ہوں گے، انہیں معلومات کا خزانہ حاصل ہوتا ہے۔([1])
*۔ مدنی مذاکرے کے لیے سوال بنائیں تو ہمیشہ سچا ہی بنائیں۔([2])
*۔ مدنی مذاکرے میں شرکت کرتے رہیں گے تو گناہوں سے بچنے کا ذہن بن جائے گا۔([3])
*۔ جب امیرِ اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرہ یا مدنی مشورہ فرمائیں تو تمام تر تنظیمی ذمہ داریاں اور جدول چھوڑکر آپ کے قدموں میں ہی ہونا چاہیے۔([4])
*۔ مدنی مذاکرہ بہت بڑی نعمت ہے، جب جب مدنی مذاکرہ ہوتمام اسلامی بھائی دیگر دینی کاموں کو موقوف کرکے اس میں شرکت کیاکریں۔([5])