Book Name:Haftawar Madani Muzakra
سے بچتا ہے (3)جب گھر سے نکلتا ہے تو اس پر رحمت نازل ہوتی ہے (4)اس رحمت میں کہ جو جلسۂ علم پر نازل ہوتی ہے شریک ہوتا ہے (5)جب تک علمی باتیں سنتا ہےتو اس کے لئے نیکیاں لکھی جاتی ہیں (6)فرشتے ان کے عمل سے خوش ہوکرانہیں اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں تو وہ بھی ان میں ہوتا ہے اور(7) اس کا ہر قدم گناہوں کا کفارہ ، درجات کی بلندی اور نیکیوں میں زیادتی کا سبب بن جاتاہے([1])
پیارے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ بھی درحقیقت علم ِ دین کی ہی ایک مجلس ہوتی ہے جہاں ہر خاص وعام سوالات کے ذریعے نہ صرف اپنی پیاس بجھاتا بلکہ مجلس میں بیٹھے دوسرے افراد کے علم میں بھی اضافہ کرتا ہے جیسا کہ ایک روایت میں ہے کہ علم کے بہت سے خزانے ہیں، ان کی کنجی سوال ہے پس تم سوال کرتے رہواللہ تم پر رحمت برسائے گا کیونکہ ایک سوال سے چار آدمیوں کو فائدہ ہوتا ہے:(1)پوچھنے والے کو (2) عالم کو (3) سننے والے کو (4) ان لوگوں سے محبت کرنے والے کو۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! دعوت اسلامی کے تحت قائم ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی بہت سی صورتیں ہو سکتی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں :
1۔ عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پہنچ کر لائیو مدنی مذاکرہ سنا جائے۔ اس طریقے میں ایک ولیِ کامِل کی صحبت با برکت کا فیضان بھی نصیب ہوگا۔
2۔ تنظیمی پالیسی کے مُطابِق مَدَنی چینل کے ذریعے اپنے اپنے علاقے میں طے شدہ سطح مثلاً یوسی سطح پرہونے والے اجتماعی مدنی مذاکرے/جامعۃ المدینہ بوائز/ مدرسۃ المدینہ بوائز میں ذِمَّہ داران کے ساتھ اجتماعی طور پر مَدَنی مُذاکَرے میں شرکت کی جائے۔