Alaqai Dora

Book Name:Alaqai Dora

پیارے اسلامی بھائیو! اس سے معلوم ہوا کہ لوگوں کے پاس جا کر اُن تک دین کا پیغام اور نیکی کی دعوت پہنچانا کتنا اہم ہے ۔ اللہ پاک نے قرآن مجید میں نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے والوں کی تعریف بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا :

وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا (پ 24، حٰم سجدہ:33)

ترجَمۂ کنز العرفان: اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے۔

امام فخرالدین رازی  رحمۃُ اللہِ علیہ  فرماتے ہیں: دینِ حق کی دعوت دینا سب سے بڑی عبادت اور سب سے اہم اطاعت ہے اور اس سے زیادہ کسی کی بات اچھی نہیں جو اللہ پاک کی توحید اور عبادت کی طرف بلائے اور نیک کام کرے۔ ([1])

یہاں دعوت دینے والے سے کون مراد ہے،اس بارے میں مفسرین کا ایک قول تو یہی ہے کہ اس سے مراد حضورسیّد المرسَلین  صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم  ہیں۔ اور ایک قول یہ ہے کہ اس سے ہر وہ مومن مراد ہے جس نے نبی  علیہ السّلام  کی دعوت کو قبول کیا اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دی۔ ([2])

پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہواکہ نیکی کی دعوت دینے والے کی بات اللہ کو بڑی پسند ہے اور وہ اس آیت کے مطابق تعریف کا حق دار ہے۔ ایسا کیوں نہ ہوکہ لوگوں کو نیک کاموں کی طرف بُلانے والا بھی حدیثِ پاک کے مطابق نیکی کرنے والے ہی کی طرح ہے، جیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّ الدَّالَّ عَلَی الْخَیْرِکَفَاعِلِہٖیعنی نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا نیکی کرنے والے کی طرح ہے۔([3]) گویا اس کو بھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا کہ نیکی کرنے


 

 



([1])... تفسیرکبیر، فصلت، تحت الآیۃ: 33، 9 / 562، ملتقطاً،دار احیاء التراث العربی

([2])... تفسیر خازن، پ24، فصلت ، تحت الآيۃ:33، 4/88، ملتقطًا،دار الکتب العمیہ بیروت

([3])... ترمذی ،کتاب العلم ، باب ماجاء الدال علی الخیر الخ ،ص628، رقم :2670