Book Name:Alaqai Dora
والے کو ملے گا، سبحان اللہ! نیکی کی طرف بُلانا کیسا عظیم کام ہے ! اگر بالفرض ہم کسی کو نیکی کی دعوت دیں اور وہ ہماری دعوت قبول کرنے پر آمادہ ہوجائے یا بات سُن کر گناہوں سے توبہ کرلے تو ہمارے نامۂ اعمال میں کس قدر نیکیوں کا ثواب ذخیرہ ہو جائے گا! !
آئیے نیکی کی دعوت کے فضائل پر کچھ مزید روایات ملاحظہ فرمائیں۔
* نیکی کا حکم کرنا صدقہ ہے اور برائی سے منع کرنا صدقہ ہے۔([1])
* حضرتِ عا ئشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ ا فرماتی ہیں کہ حضورِ پاک صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم نے فرمایاکہ آدمی کو تین سو ساٹھ جوڑوں پر پیدا کیا گیا ہے لہذاجس نے تین سوساٹھ مرتبہ اَللہُ اَکْبَرُ، لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ، سُبْحَانَ اللہِ اور اَسْتَغْفِرُاللہَ کہا اور مسلمانوں کے راستے سے پتھر،کانٹایاہڈی ہٹادی اورنیکی کا حکم دیا اور برائی سے منع کیا وہ اس دن اس حال میں شام کرے گا کہ جہنم سے آزاد ہوگا۔([2])
* حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نیکیوں کا حکم کرنا اور برائیوں سے روکنا بہترین جہاد ہے۔ ([3])
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ ہماری اس پیاری دینی تحریک دعوتِ اسلامی میں نیکی کی دعوت دینے کے لئے علاقائی دورہ بھی کیا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو نیکیوں کی طرف بلانا اور دین کے قریب لانا ہے۔اس کے لئے ہمیں امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کےمدنی