Alaqai Dora

Book Name:Alaqai Dora

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ کہو کامیاب ہوجاؤ گے اور نبی پاک  صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم  بازار کی گلیوں میں داخل ہوتے تو لوگ آپ کے اردگرد جمع ہوتے، میں نے ان میں سے کسی کوکچھ کہتے ہوئے نہیں دیکھا، ہاں ! حضور  صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم  بغیرخاموش ہوئے یہ فرماتے جاتے لوگو ! لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ کہو کامیاب ہوجاؤ گے۔([1])

اہلِ علاقہ کو گلی،بازارمیں نیکی کی دعوت دینا صحابۂ کرام علیہم الرّضوان کا بھی معمول رہا ہے۔ چنانچہ ؛

مدینے کی گلیوں میں نیکی کی دعوت

خلیفہ بن سعد  رحمۃُ اللہِ علیہ  فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمانِ غنی  رضی اللہ عنہ  کو (اُن کے دورِ خلافت میں ) مدینے کے ایک راستے سے گزرتے ہوئے دیکھا، آپ لوگوں سے یہ فرما رہے تھے : نیکی کا حکم دیتے رہو اور بری باتوں سے منع کرتے رہو، اس سے پہلے کہ تم پر تمہارے شریر لوگ مسلط کیے جائیں، پھر تمہارے بہترین لوگ ان پر دعا کریں گے مگر ان کی دعا قبول نہ ہوگی۔ ([2])

بازار میں نیکی کی دعوت کی کُڑھن

ایک مرتبہ امام (ابوبکرمحمد مالکی) طُرْطُوشی([3])  رحمۃُ اللہِ علیہ  سفرِ حج سے واپسی پر مصر سے گزرے تو آپ نے (بازار میں) لوگوں کے حالات کو مُلاحَظَہ کیا کہ یہ لوگ علمِ دین سے کورے (جاہل) ہیں ۔آپ  رحمۃُ اللہِ علیہ  نے اپنے رفیقِ سفر کو رخصت کیا اور بلادِ مغرب میں اپنے


 

 



([1])... مسند امام احمد، مسند المکیین ، 6/ 536 ، حدیث:16446

([2])... مصنف ابن ابی شیبہ ،کتاب الفتن، باب ماذکرفی عثمان،8/701 ،حدیث:92

([3])... طرطوشہ اندلس (Spain) کا ایک شہر ہے اسی نسبت سے آپ کو ”طرطوشی “ کہا جاتا ہے ۔