Book Name:Alaqai Dora
مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے کیا راہنمائی ملتی ہےآئیے اس حوالے سے سماعت کرتے ہیں :
مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوری کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول
* دعوتِ اسلامی کے مدنی مقصد کا حصول نیک اعمال ، قافلہ اور عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت سے ممکن ہے۔([1])
* روزانہ ایک ہی گلی یا بازار میں عَلاقائی دورہ کرنے کے بجائے بدل بدل کر ترکیب بنائیں۔([2])
* دعوتِ اسلامی کے دینی کا م کو گھر گھر پہنچانے کے لئے روزانہ درس ،روزانہ ایک بیان یا مدنی مذاکرہ دیکھنا یا سننا،عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت،مدرسۃ المدینہ بالغات اِنتہائی مُفید ہیں۔([3])
* جن شہروں میں اراکینِ شورٰی واراکینِ ڈسٹرکٹ کا جدول ہو وہاں کے ذمہ داران حسبِ مراتب ان کا استقبال کریں ، قافلے سفر کروائیں،علاقائی دورے بڑھائیں ، دیگر دینی کاموں کو بڑھانے کی نیّتیں پیش کریں۔([4])
* دعوتِ اسلامی کی ترقّی کیلئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت بہت مفیددینی کام ہے، تمام اسلامی بھائی مل کر اِس دینی کام کو مضبوط کریں۔([5])