Book Name:Faizan e Syeda Khatoon e Jannat
نِیَّت نہ ٹُوٹی ،وُہی پہلی ہی کافی ہے پھر سے نِیَّت کرنا ضَروری نہیں۔ ( الجَوْہَرَۃُ النَّیرۃ، ۱/۱۷۵) * آپ نے اگر رات میں روزہ کی نِیَّت تَو کی مگر پھر راتوں رات پکاّ اِرادہ کرڈالا کہ روزہ نہیں رکھوں گا۔تَو اب وہ آپ کی ،کی ہوئی نِیَّت جاتی رہی۔*اگر نئی نِیَّت نہ کی اور دِن بھر روزہ دار وں کی طرح بھوکے پیاسے رہے تب بھی روزہ نہ ہوا۔(درمُختار مع ردّالمُحتار، ۳/۳۴۵) *روزے کے دَوران توڑنے کی صِرف نِیَّت کر لینے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا جب تک توڑنے والی کوئی چیز نہ کرے ۔ (الجَوْہَرَۃُ النَّیَّرۃ،۱/۱۷۵)* سَحَرمیں کھانا بھی نِیَّت ہی ہے۔*خواہ ماہِ رَمَضان کے روزے کیلئے ہو یا کسی اور روزے کیلئے مگر جب سَحَری کھاتے وَقت یہ اِرادہ ہے کہ صُبح کو روزہ نہ رکھوں گا تَو یہ سَحَری کھانا نِیَّت نہیں۔( الجَوْہَرَۃُ النَّیَّرۃ، ۱ /۱۷۶)*رَمَضانُ الْمبارَک کے ہر روزے کے لئے نئی نِیَّت ضَروری ہے ۔* پہلی تاریخ یا کسی بھی اور تاریخ میں اگر پوُرے ماہِ رَمَضان کے روزے کی نِیَّت کر بھی لی تَو یہ نِیَّت صِرف اُسی ایک دن کے حق میں ہے ،باقی دِنوں کیلئے نہیں۔(ایضاً ص۱۶۷)*دَورانِ نَماز بھی اگر روزے کی نِیَّت کی تو یہ نِیَّت صحیح ہے۔ (دُرِّمُختَار، رَدُّالْمُحتَار ج۳ص۳۴۵) (فیضان رمضان ،ص۹۸۵ ملتقطاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*مسجد سے نکلتے وقت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”مسجد سے نکلتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ ۔