Faizan e Syeda Khatoon e Jannat

Book Name:Faizan e Syeda Khatoon e Jannat

گا، ہمارے اندازے اور گمان میں بھی نہیں آ سکتا۔ ہمارےآقا ومولیٰ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو مسلمان مردوں اور عَوْرَتوں کے لئے دُعائے مغفرت کرے، اللہ پاک اسے ہر مسلمان مرد اور عَوْرَت کے عِوَض ایک نیکی عطا فرمائے گا۔([1])

اے عاشقانِ رسول!اندازہ کیجئے!حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام سے لے کر اب تک اربوں،  کھربوں مسلمان دُنیا میں آچکے ہیں، صِرْف اتنی دُعا کرنی ہے: ”اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِکُلِّ مُؤْمِنٍ وَ مُؤْمِنَۃٍ   (یااللہ پاک! میری اور تمام مسلمان مردوں و عَوْرَتوں کی مغفرت فرما) اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ! اربوں کھربوں نیکیاں ہاتھ آجائیں گی۔ 

اللہ پاک ہم سب کوکَثْرت سے دُعائیں مانگنے کی توفیق عطا فرمائے، ماہِ رمضان تو یوں بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! دُعائیں مانگنے کا مہیناہے، ماہِ رمضان میں افطار کے وقت دُعائیں قبول ہوتی ہیں ، سحری کے وَقْت دُعائیں قبول ہوتی ہیں، لہٰذاہمیں چاہئے کہ ہم خوب کَثْرت سے دُعائیں مانگا کریں۔ اللہ پاک توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔

نیک عمل نمبر 22

اے عاشقانِ رسول! مسلمانوں کی خیر خواہی اور دوسروں کے حُقُوق کا خیال رکھنے، نیک بننے اور قبر و آخرت کی تیاری کا ذہن پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دِینی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے!”72 نیک اعمال“ پر عمل اور عاشقانِ رسول کے ساتھ


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:513، حدیث:8419۔