Book Name:Faizan e Syeda Khatoon e Jannat
ہر روز 2 مدنی مذاکرے فرماتے (یعنی عاشقانِ رسول کے سوالات کے جوابات ارشاد فرماتے) ہیں، ایک مدنی مذاکرہ عصر کے بعد اور ایک نمازِتراویح کے بعد۔3 رمضان المبارک کو بھی اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہو گا، اس میں بھی لازمی شرکت فرمائیے۔ اللہ پاک ہمیں عِلْم وعمل کی توفیق عطا فرمائے اور شہزادئ مصطفےٰ، سیدہ خاتون جنت رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کا فیضان نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے آئیے! شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ’’فیضان رمضان‘‘ سے روزے کی نیت کے متعلق چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔*ادائے روزہ رَمَضان اور نَذْرِ مُعَیَّن اور نَفْل روزوں کیلئے نِیَّت کا وَقت غُروبِ آفتاب کے بعد سے ضَحوَہ کُبْریٰ یعنی نِصفُ النَّہارِ شرعی سے پہلے پہلے تک ہے اِس پورے وَقت کے دَوران آپ جب بھی نِیَّت کرلیں گے یہ روزے ہوجائیں گے۔(رَدُّالْمحتار،۳/۳۳۲ )*نِیَّت دِل کے اِرادے کا نام ہے زَبان سے کہنا شَرط نہیں،مگر زَبان سے کہہ لینا مُستَحَب ہے *اگر رات میں رمضان کے روزے کی نِیَّت کریں تَو یُوں کہیں: نَوَیتُ اَنْ اَصُوْ مَ غَدًا لِلّٰہِ تَعَالیٰ مِنْ فَرْضِ رَمَضان۔ترجَمہ :میں نے نِیَّت کی کہ اللہ پاک کے لئے اِس رَمَضان کا فَرض روزہ کل رکھوں گا۔*اگر دن میں نِیَّت کریں تَو یُوں کہیں:نَوَیتُ اَنْ اَصُوْ مَ ھٰذاالْیومَ لِلّٰہِ تَعَالیٰ مِنْ فَرضِ رَمَضان ۔ترجَمہ:میں نے نِیَّت کی کہ اللہ پاک کے لئے اِس رَمَضان کا فَرض روزہ رکھوں گا۔ (رَدُّ الْمحتار، ۳/۳۳۲ )