تو نشانِ عزمِ عالی شان، ارضِ پاکستان

بچّوں کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت

تو نشانِ عزمِ عالیشان ،  ارض پاکستان !

*مولانا اویس یامین عطّاری مدنی

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست 2022ء

اچّھے بچّو !

 امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب فرماتے ہیں :

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ،  اس میں اللہ پاک اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نام لینے پر کوئی پابندی نہیں ہے ،  ہم یہاں جتنی آزادی سے دِین کی خدمت کرسکتے ہیں اتنی آزادی سے کہیں اور نہیں کرسکتے۔آج کل لوگ اپنے ملک کے ساتھ بےوفائی کرتے ہوئے اسے بُرا بھلا کہہ رہے ہوتے ہیں اور کہلوا رہے ہوتے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے کہ اچھے بچے گھر کی بات باہر نہیں کرتے۔

 ( ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت ( قسط : 73 ) ، بڑھاپا سُکون سے گزارنے کا نُسخہ ،  ص11 )

پیارے بچّو !  پتا چلا کہ ہمیں اپنے وطن پاکستان کو بُرا نہیں کہنا چاہئے۔ اپنا وطن اپنا ہوتا ہے جو اپنے وطن کی بُرائی کرتے ہیں وہ اپنی ہی بُرائی کرتے ہیں ،  ہمیں اپنے وطن کے ساتھ وفاداری کرتے ہوئے اس کی تعمیر و ترقی کی کوشش اور ہم وطنوں کے ساتھ خیرخواہی کرنی چاہئے۔ اللہ پاک ہمارے پیارے وطن پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہمارے ملک کو اِستحکام عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النّبیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ،  ماہنامہ فیضانِ مدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code