رزق میں برکت کا نسخہ

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست 2022

رزق میں برکت کا نسخہ

یَا لَطِیْفُ  100 بار پڑھ کر ایک مرتبہ پارہ 25 سورۃُ الشوریٰ کی آیت 19پڑھنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے۔(چڑیا اور اندھا سانپ،ص26)

دشمن کے شر وفساد سے محفوظ رہنے کا وِرد

 اگر طاقتور دشمن سے جان و مال کو خطرہ لاحِق ہو تو ہر نماز کے بعد یَاذَاالۡجَلَالِ وَالۡاِ ِکۡرَام 421 بار (اوّل آخِر ایک بار دُرُود ِ پاک) پڑھئے پھر گِڑ گِڑا کر حفاظت کی دعا کیجئے، اِن شآءَ اللہ  دشمن کے شَرّ وفساد سے محفوظ رہیں گے۔(رسالہ:مینڈک سوار بچھو،ص23)

نیند زیادہ ہوتی ہو تو

پارہ 8 سورۃُ الاعراف کی آیت نمبر 54، 55 اور 56 (اول آخر ایک باردرود شریف)پڑھ کر یہ دعا مانگئے: یااللہ کریم پیارے مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا واسِطہ میری غیر ضَروری نیند دُور فرما دے۔ اِن شآءَ اللہ  فائدہ حاصِل ہو گا۔ (گھریلو علاج، ص:32)

دردِ اعضاء کے لئے

نمازکے بعدسات بارپارہ 28 سورۃُ الحشر کی آیت 21پڑھ کردونوں ہاتھوں پردم کرکے درد کی جگہ پر مَلے درد جاتا رہے گا۔ اِن شآءَ اللہ  ۔(مدنی پنج سورہ،ص243)


Share