زخم اور رگڑلگنے کے بارے میں

چھل جانے یا رگڑیں لگنے کے بارے میں ابتدائی طبی امداد:

(1)زخمی حصّے کو ٹھنڈے پانی میں ڈبوئیں یا زخم پر 15 منٹ کے لیے برف رکھیں۔(2)برف کو براہِ راست جِلد پر نہ رکھیں بلکہ برف اور جِلد کے درمیان کپڑے کی تَہ کو استعمال کریں۔(3)برف یا پانی کو ہٹا دیں۔ (4) اگر ضروری ہوتو 15 منٹ انتظار کے بعدیہی عمل دہرائیں۔ یہ ٹھنڈک ”درد، سوجن اور رگڑ“ کو ٹھیک کرنے میں مفید ہے۔

کَٹس (Cuts)اور زخم

معمولی کَٹس اور زخموں کے لیے:

(1)زخم کو صاف (یا ابلے ہوئے اور ٹھنڈے) پانی اور صابن سے صاف کریں۔ (2)زخم کے اِرد گِرد کی جِلد کو خشک کریں۔ (3)اور اس کے اوپر اسٹریلائز (Sterilize) کی ہوئی پٹی رکھ دیں۔

شدید کٹس اور زخموں کے لیے:

اگر زخم میں کانچ کا کوئی ٹکڑا یا کوئی اور چیز پھنسی ہوئی ہے تو اسے مت نکالیں۔ ممکن ہے یہ خون کے مزید اخراج کو روک رہا ہو اور اس کے ہٹانے سے زخم زیادہ خراب ہونے کے امکانات ہوں۔ اگر خون بہت زیادہ بہہ رہا ہے، تو زخمی حصّے کو چھاتی کی سطح سے اوپر رکھیں اور زخم کے خلاف (یعنی اگر کوئی چیز اس میں پھنسی ہوئی ہے تو اس کے نزدیکی حصّے میں)  تَہ کیے ہوئے کپڑے کا پیڈ بنا کر اس کی مدد سے اسے زور سے دبائیں۔ جب تک خون کا اخراج بند نہ ہوجائے دباؤ قائم رکھیں، کسی پودے یا جانور سے حاصل کردہ کوئی چیز اس پر نہ لگائیں کیوں کہ ایسا کرنے سے انفیکشن (Infection) کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، زخم پر اسٹریلائز (Sterilize) کی ہوئی صاف پٹی رکھیں، کسی تربیت یافتہ کارکنِ صحت یا ڈاکٹر کے مشورے سے تشنج(Tetanus) کا ٹیکہ لگوائیں۔


Share

Articles

Comments


Security Code