آنکھ میں کچھ چلا جائے

اگر آنکھ میں کچھ چلا جائے تو بہت پریشانی اور تکلیف ہوتی ہےاوراکثر اوقات ہماپنی لا علمی کی وجہ سے اس تکلیف میں اِضافہ کر لیتے ہیں۔ آنکھ میں کچھ چلے جانے کی صورت میں درج ذیل ہدایات پر عمل کرتے ہوئےہم اپنی اور دوسروں کی تکالیف میں کمی لا سکتے ہیں: (1) پہلے اپنے ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھوئیں ۔ (2)صاف اور نیم گرم پانی ایک صاف کپ یا گلاس میں لیکر اس کے کنارے کو آنکھ کے نچلے کنارے کی ہڈی کے پاس لے جائیں اور  آنکھ کھلی رکھتے ہوئے اس میں بھگوئیں۔ (3)شاور کے نیچے، متأثّرہ آنکھ کے اوپر پیشانی پر پانی بہائیں اور اس دوران آنکھ کھلی  رکھیں۔ (4)اگر کانٹیک لینس پہنےہوئے ہیں تو ان کو نکال دیں کہ آنکھ میں جانے والی چیز کبھی کبھی لینس کے نیچے بھی چپک جاتی ہے۔ (5)کسی دوسرے کی آنکھ میں کچھ  چلا  جاۓ  تومریض کو روشنی والی جگہ  بٹھائیں، آنکھ کا معاینہ کرنے کیلئے باری باری اوپر والی پلک کو اوپر کی طرف کریں اور مریض کو نیچے دیکھنے کیلئے کہیں،اسی طرح نیچے والی پلک کو نیچے کرکے مریض کو اوپر دیکھنے کیلئےکہیں۔ (6)میڈیسن ڈراپر میں صاف اور نیم گرم پانی بھر کر آنکھوں کو دھوئیں یا سر کو پیچھے کی طرف جُھکا کر صاف گلاس میں صاف پانی لیکر آنکھ کی سطح پر آہستہ آہستہ ڈالیں۔اس سے اِنْ شَآءَ اللہ آنکھ کا کچرا نکل جائےگا۔مزید2 احتیاطیں (1)اگر  آنکھ میں جمی ہوئی یا چپکنے والی کوئی چیز ہو تو زبردستی نہ کریں اور نہ ہی آنکھ مسلیں یا رگڑیں۔ (2)اگر آنکھ میں درد، سرخی، سوجن یا دیکھنے میں دشواری ہو تو آنکھوں کے ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭…مستشفٰی ( کلینک) فیضان مدینہ، باب المدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code