امیر اہل سنت کے بعض صوتی پیغامات

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کودارُالافتاء اہلِ سنّت (دعوتِ اسلامی) کے مفتی محمد قاسم عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 26 شوالُ المکرم 1440ھ بمطابق 30جون2019ء کو ایک آڈیو میسج کیا (جس کے اقتباسات یہ ہیں):

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

آپ کى بارگاہ مىں خوشخبرى پىش کرنى تھى کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ آج ىہاں U.K کے شہر بریڈ فورڈ میں دعوتِ اسلامی کی طرف سے پہلا دارُ الافتاء اہلِ سنّت شروع ہوچکا ہے۔ آج اس کا افتتاح تھا اور اس سلسلے مىں اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بیان بھی ہوا، دارُ الافتاء اہلِ سنّت کى عمارت اور دىگر سب چىزىں بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ تىار ہوچکی تھىں، اجتماع کے بعد دارُالافتاء اہلِ سنّت کے اندر بىٹھے تو وہاں موجود کافی سارے اسلامی بھائی بھی دارُ الافتاء اہلِ سنّت میں آگئے، سوالات و جوابات کا سلسلہ چلتا رہا اور اسی وقت فون کالز بھی آنا شروع ہوگئیں، آج ہى ہم نے فون نمبراناؤنس کىا تھا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ آج ہى فون کالز بھى آنا شروع ہوگئىں۔ بِلا شک و شبہ یہ آپ کى نگاہِ کرم ہے، آپ کى نظروں کا فىض ہے، آپ ہى کى بَرَکتىں ہىں کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ آج ىہ خوشى کا دن دىکھا اور ىہاں کے مسلمانوں کی شرعی مسائل مىں راہنمائى کے لئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اس عظىم کام کا آغاز ہوگىا، آپ سے دُعاؤں کى درخواست ہے۔ ىہاں پر مَا شَآءَ اللّٰہ اسلامى بھائىوں نے بہت کاوشىں کیں، بہت محنتىں کىں، جب سے ىہ پروجىکٹ شروع ہوا تھا تب سے مَا شَآءَ اللّٰہ اسلامى بھائى بہت زىادہ بھاگ دوڑ کررہے تھے، ان کے لئے دعاؤں کى عرض ہے، دارُ الافتاء اہلِ سنّت کى کامىابى کے لئے بھی آپ سے دُعا کی درخواست ہے۔ ىہاں پر ہمارے ساجد بھائى جو  لاہور سے تشرىف لائے ہىں ان کى ىہاں پر بطورِ  سىنیئر مُتَخَصِّصْ کے ذِمّہ دارى ہے اور ان کے ساتھ ہمارے مبىن بھائی جو U.K کے ہی ہىں وہ ان کے ساتھ دارُ الافتاء اہلِ سنّت مىں بطورِ زىرِ تربىت بىٹھىں گے۔ دعاؤں مىں ىاد رکھئے گا۔

بریڈ فورڈ U.K میں دارُ الافتاء اہلِ سنّت کے اِفتتاح پر مبارک باد دیتے ہوئے شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا:

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

مفتیِ اہلِ سنّت کی خدمت میں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

مَا شَآءَ اللّٰہ! آپ نے بڑی پیاری خوشخبری سنائی کہ بریڈ فورڈ میں دارُالافتاء اہلِ سنّت (دعوتِ اسلامی) کا اِفْتِتاح ہوا، عظیمُ الشّان اجتماع بھی ہوا، مَا شَآءَ اللّٰہ! لوگوں نے سوالات بھی کئے اور فون بھی آئے، مدینہ مدینہ! اللہ کریم اور برکتیں دے، اللہ کرے کہ پوری دنیا میں ہمارے ”دارُ الافتاء اہلِ سنّت“ قائم ہوجائیں، اُمّت کی راہنمائی ہوتی رہے۔ آپ سب کو بہت بہت بہت مُبارَک ہو۔

(امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دوسرے آڈیو میسج میں بریڈ فورڈ کے اسلامی بھائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:)

مفتی صاحب نے (آڈیو میسج کے ذریعے) مجھے بتایا کہ آپ حضرات میں سے کئی اسلامی بھائیوں نے اس میں انتھک محنت کی اور دن رات ایک کرکے ىہ ”دارُ الافتاء اہلِ سنّت“ قائم کىا۔

مَا شَآءَ اللہاللہ پاک آپ سب کى کاوِشىں قبول فرمائے، کوششوں کا آپ کو بہترىن صِلہ عطا فرمائے، جنہوں نے مالى طور پر یا جانی طور تعاون کىا جس کو ہم دامے، دِرَمے، قَدمے، سُخنے کہتے ہىں ىعنى جس طرح بھی اس میں حصہ لىا، اللہ کرىم سب کو دونوں جہانوں کى بھلائىوں سے مالا مال فرمائے، سب کى بےحساب مغفرت کرے اور دنىا و آخرت مىں اللہ پاک ان کو شاد و آباد رکھے، اٰمین۔

آپ سب کو ڈھىروں ڈھىر مبارک باد پىش کرتا ہوں بہت بہت مبارک ہو! ساجد مدنی، مبىن مدنى کو بھى مبارک ہو کہ اب آپ کو ىہ ”دارُ الافتاء اہلِ سنّت“ سنبھالنا ہے اور خوب اسلام کى خدمت کرنی ہے،اِنْ شَآءَ اللہ۔ میرے سارے مدنى بىٹے ”دارُالافتاء اہلِ سنّت“بریڈ فورڈ قائم ہونے کے شکرانے میں زہے نصىب جولائى کے مہىنے مىں کم از کم تىن دن کے قافلے مىں سفر کرىں اور اس کے شکرانے میں بہت سارے قافلے سفر بھی کروائىں، اس مىں بھی آپ ہی کا فائدہ ہے، اِنْ شَآءَ اللہ دنىا اور آخرت کى بھلائىاں ہاتھ آئىں گی۔مىرے لئے بے حساب مغفرت کى دُعا کىجئے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد


Share

امیر اہل سنت کے بعض صوتی پیغامات

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شوّالُ المکرّم اور ذوالقعدۃ الحرام1440ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے کی ترغیب دِلائی اور پڑھنے والوں کو دُعاؤں سے نوازا:(1)یَااللہ!جو کوئی رِسالہ ”زخمی سانپ“کے19صفحات پڑھ یا سُن لےاُس کو شَرْم و حیا کا پیکر بنا اور اُس کی بے حساب مغفِرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔کارکردگی:تقریباً6لاکھ30ہزار659اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مُطالَعہ کیا(اسلامی بھائی:2 لاکھ96ہزار712/اسلامی بہنیں:3 لاکھ33ہزار947)۔(2)یَااللہ پاک! جو کوئی رِسالہ ”چھٹیاں کیسے گزاریں؟“کے28پیج پڑھ لے اُس کو جہنَّم سے آزاد فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً 6لاکھ68ہزار620اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی:2لاکھ80ہزار546/اسلامی بہنیں:3لاکھ88 ہزار 74)۔(3)یَااللہپاک! جو رِسالہ ”کپڑے پاک کرنے کا طریقہ“کے40صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو ظاہر و باطن کی پاکیزگی نصیب فرما اور اُس کا دل جلوۂ مصطَفےٰ سے آباد فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔کارکردگی:تقریباً7 لاکھ 64ہزار643اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی:3لاکھ90ہزار773/اسلامی بہنیں:3 لاکھ73 ہزار870)۔ ٭نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے رِسالہ تذکرۂ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت“ کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دِلائی۔ کارکردگی:تقریباً6لاکھ53ہزار186اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی:2 لاکھ 99ہزار506/اسلامی بہنیں:3لاکھ53ہزار680)۔


Share

Articles

Comments


Security Code