Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat

Book Name:Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat

جانتا تک بھی نہیں۔ مُدَّعِی(یعنی دَعْویٰ کرنے والا) کہے گا: تُو مجھ کو گُناہ کرتے دیکھتا تھا اور مجھے مَنْع نہیں کرتا تھا۔(اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ج٣ص١٨٦حدیث٣٥٤٦)(نیکی کی دعوت،ص: ۴۷۷)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارا پڑوسی اگر بے نَمازی ہے تو اُسے نَماز کی دَعْوت دیجئے، اگر وہ نَمازی ہے اور جماعَت میں سُستی کرتا ہے تو اُسے  جماعَت کی تَلْقِیْن کیجئے،حتّٰی کہ اگرہمارا ظَنِّ غالِب ہے کہ سمجھائیں گے تو جماعَت سے نَماز پڑھناشُروع کر دیگا،تو اب اسے سمجھانا واجِب ہو گیا،نہیں سمجھائیں گے تو گُنہگارہوں گے چُنانچِہ

دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1250صَفحات پر مُشْتمل کتاب’’بہارِ شریعت جلد اوّل‘‘صَفْحَہ 582 پر ہے:عاقِل،بالِغ،حُر(یعنی آزاد)، قادِر(یعنی قُدرت رکھنے والے)پرجماعَت واجِب ہے،بِلاعُذرایک باربھی چھوڑنے والا گُنہگار اورمُسْتَحقِ سزا ہے اور کئی بارتَرک کرے تو فاسِق مَردُودُ الشَّہادَۃ (یعنی اس کی گواہی قابلِ رَد ہے) اور اس کو سخت سَزا دی جائے گی،اگرپڑوسیوں نے سُکوت کیا(یعنی خاموشی اختیار کی)تووہ بھی گُنہگار ہوئے۔(نیکی کی دعوت،ص: ۴۷۸)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بہارِ شریعت کے حوالے سے آپ نے سُنا کہ پڑوسیوں کو بھی نیکی کی دعوت دینی ہے، آئیے! "بہارِ شریعت" کے حوالے سے کچھ مدنی پھول آپ کی طرف بڑھاتا ہوں: کتاب "بہارِ شریعت" کے حوالے سے علماءِ اہلسنّت یہ فرماتے ہیں کہ یہ عالِم بنانے والی کتاب ہے، اس کتاب کے مصنف صَدرُ الشّریعہ، بَدرُ الطّریقہ،حضرتِ علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃُ اللہ القوی ہیں، آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ امام اہلسنّت، اعلی حضرت رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے مرید ہیں، بالخصوص اُردو پڑھنے والے مسلمانوں پرآپ کابہت بڑا احسان ہے، "بہارِ شریعت" میں ضخیم عربی کتب کے پھیلے