Book Name:Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat
کریں گے توہمیں اپنی تکالیف اس کے آگے ہیچ نظر آئیں گی۔ (13) عامی مُبلّغین کو چاہیے کہ وہ بَحْث ومُباحَثہ (جَدل ومُناظَرہ)میں نہ پڑیں بلکہ ایسے مَوقع پر عُلمائے حَقّہ کی طرف رُجُوع کریں کہ یہ اِنہی حضرات کا شُعْبہ ہے۔ اَلبتّہ ! اپنے عَقائد و اَعمال میں پُخْتَہ ضَرور رہیں۔ (14) والدین یا بڑے بہن بھائی اگر خَطا کے مُرتَکب ہوں تو ہرگز ان پر شِدّت نہ کریں ، نِہایت ہی عاجزی اور نَرمی کے ساتھ اِصْلاح کی دَرخواست کریں ۔ ان سے اُلجھا نہ کریں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگرہم ان آداب کا خیال رکھتے ہوئے نیکی کی دعوت دیں گے، تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ اس کی ڈھیروں بَرکتیں ظاہر ہونگی۔اس پُرفِتن دَور میں دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے مَنْع کرنے کےلئے ہر وَقْت کوشاں ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مُبلغینِ دعوتِ اسلامی کی شَفْقَت ومَحَبَّت بھری نیکی کی دعوت سے بے شُمار اَفْراد گُناہوں بھری زِنْدگی سے تائِب ہوکرصلوٰۃ وسُنَّت کی راہ پر گامزن ہورہے ہیں۔آپ بھی دعوت ِاسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ، نیکی کی دعوت کی دُھومیں مَچانے کیلئے عاشقانِ رسول کے ساتھ ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفرکو معمول بنالیجئے اور مدنی اِنْعامات پر عمل کے ذَریعے اپنی اِصْلاح کی کوشش کا سامان کیجئے ۔
یا خُدا مدنی قافلوں پر بھی تُو عنایت مُداوَمت فرما
کاش چھوڑوں نہ مدنی اِنْعامات تُو عنایت مُداوَمت فرما
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے نیکی کی دعوت تَرک کرنے کی مَذمَّت کے حَوالے سےسُنا ۔سب سے پہلےایک واقعہ سُنا کہحَضْرتِ سَیِّدُنا یوشَع بن نُون عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کے چالیس(40) ہزارنیک لوگ صِرف اس وَجہ سےہلاک کردئیے گئے کہ وہ بد کاروں