Book Name:Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat
اٰیَۃً۔ یعنی ’’پہنچادو میری طرف سے اگرچِہ ایک ہی آیت ہو ‘‘ میں دیئے ہوئے اَحْکام کی پَیْروی کروں گا ٭ نیکی کا حکم دوں گا اوربُرائی سے مَنْع کروں گا ٭اَشْعار پڑھتے نیز عَرَبی، اَنگریزی اور مُشْکِل اَلْفَاظ بولتے وَقْت دل کے اِخْلَاص پر تَوَجُّہ رکھوں گایعنی اپنی عِلْمیَّت کی دھاک بِٹھانی مَقْصُود ہوئی تو بولنے سے بچوں گا ٭مَدَنی قافلے، مَدَنی انعامات ، نیز عَلاقائی دَوْرَہ، برائے نیکی کی دعوت وغیرہ کی رَغْبَت دِلاؤں گا٭قَہْقَہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا٭نظر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بَیان کے مدنی پھول
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج میں آپ کے سامنے نیکی کی دعوت تَرک کرنےکے نُقْصانات بیان کرنے کی سعادت حاصل کروں گا۔ سب سے پہلے نیکی کی دعوت تَرک کرنے کے سبب نیک لوگوں کے عذابِ الہٰی میں مبتلا ہونے کی حکایت پیش کی جائے گی۔اس کے بعدنیکی کی دعوت تَرک کرنےکے نُقْصانات کی مَذمَّت پر آیاتِ مُبارَکہ اوران کی تفسیر سے چند مَدَنی پُھول بھی پیش کئے جائیں گے۔ قُدرت کے باوُجُود گُناہ سے نہ روکنے پراَحادیثِ مُبارَکہ سے اس کی وعیدیں بھی بیان ہوں گا ۔اس کے بعد نیکی کی دعوت دینے والےکو کن کن آداب کو ملحوظِ خاطر رکھنا چاہیے یہ بیان ہو گا،پھر آخر میں سَلام اور اس کا جَواب دینے کی سُنَّتیں اور آداب بھی عرض کروں گا،آ ئیے!پہلے ایک حکایت سُنتے ہیں۔
منقول ہےاللہ تَعَالیٰ نے حَضْرتِسیِّدُنا یُوشَع بن نُون عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر وَحْی بھیجی کہ