Book Name:Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat
دن کے مَدَنی قافلے کا مُسافِر بن گیا ۔ بارگاہِ خُدا وَنْدی عَزَّ وَجَلَّ میں میٹھے میٹھے مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا واسطہ پیش کر کے گڑ گڑ ا کر دُعا کی ۔ مجھ گُناہ گار پر کرم ہو گیا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میرے سارے مَسّے جَھڑگئے،حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جن مَسّوں کا آپریشن کروایا تھا،ان کے نِشانات باقی ہیں مگر12 دن کے مَدَنی قافِلے میں جھڑنے والے مَسّوں کے تو نِشانات تک غائب ہوگئے! اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ علٰی اِحْسانہٖ وَ کَرَمِہٖ
لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو
زخم بگڑے بھریں، پھوڑے پھُنسی مٹیں گر ہوں مسّے، جھڑیں، قافلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اورچند سُنَّتیں اورآداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔
تاجدارِ رسالت، شَہَنْشَاہِ نُبُوَّت، مُصطَفٰے جانِ رَحْمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنَّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سےمَحَبَّت کی وہ جنَّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)
سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا
جنَّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
’’السَّلامُ عَلَیْکُم‘‘ کے گیارہ حُرُوف کی نِسبت سے سَلام کے 11 مَدَنی پُھول
(1)مُسلمان سے مُلاقات کرتے وَقْت اُسے سَلام کرنا سُنَّت ہے۔(2)مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت حصّہ 16صَفْحَہ 102 پر لکھے ہوئے جُزیئے کا خُلاصہ ہے:” سَلام کرتے وَقْت دل میں یہ نیّت ہو کہ جس کو سَلام کرنے لگا ہوں اِس کامال اورعزّت و آبرو سب کچھ میری حِفاظت میں ہے اور میں ان میں سے کسی چیز میں دَخل اَنْدازی کرنا حرام جانتا ہوں۔“(3) دن میں کتنی ہی بار مُلاقات ہو، ایک کمرہ سے