Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat

Book Name:Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat

کہ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کے مزارات صرف مدینہطَیِّبَہ ہی میں نہیں بلکہ دنیا کے مُتَعدّد مقامات پر بھی مَوْجُود  ہیں۔ ان کے بعدتابعین ، تبعِ تابعین ، ائمۂ مُجتہدین اور اَوْلیائے کاملین رِضْوَانُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے نیکی کی دعوت کے اس سلسلے کو قائم رکھا،یہ سب اُنہی کافیضان ہے کہ آج دُنیا بھر میں کروڑوں مُسَلمان  مَوْجُود  ہیں۔لیکن اَفْسوس! ان کی  بھاری اَکْثَرِیَّت شَرعی اَحْکام  پرعمل کے مُعامَلے میں بے حد غَفْلَت وسُستی کا شکار ہے ۔ اس لئے ہمیں چاہيے کہ خواب ِ غَفْلَت سے بیدار ہوں اور اپنی آخِرت کی بہتری کے لئے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطا کردہ مَدَنی مَقْصد ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے ۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ“کواپنالیں۔اپنی اِصْلاح کے لئے مَدَنی اِنْعامات پرعمل اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کے لئے مَدَنی قافِلوں کا مُسافر بننا بے حدضروری ہے۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں کی بڑی بَرَکتیں ہیں۔آئیے ترغیب کےلیے ایک مَدَنی بہارسُنتے ہیں :

ٹنڈو آدم ( باب الاسلام سندھ،پاکستان کے)ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے، میں تقریباً دو سال سے بازو کے مَسّوں کی وجہ سے پریشان تھا۔ علاج پر کافی رَقم خَرچ کی،ایک بارآپریشن بھی کروا یا مگر ” مَرَض بڑھتا گیا جُوں جُوں دوا کی “کے مِصْداق مَسّوں کی تعداد میں برابر اِضافہ ہوتا جا رہا تھا، دل میں ایک خوف سا بیٹھ گیا تھا کہ ان مَسّوں میں شاید کینسر ہو جائیگااور میرا بازُو کاٹ دیا جا ئیگا ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تبلیغِ قراٰن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کو ہر آن سلامت رکھے ۔اٰمین، کوئٹہ میں دو روزہ سُنَّتوں بھرا اجتِماع تھا۔ قسمت نے یاوَری کی اورمیں بھی سُنَّتوں بھرے اجتِماع میں شریک ہوا، دعوتِ اسلامی کے بے شُمار مَدَنی قافِلے دُنیا کے مُختلف ممالِک میں ہر وَقْت سفر پر رہتے ہیں اور گاؤں گاؤ ں قَریہ قَریہ نیکی کی دعوت کی دُھومیں مَچاتے پھرتے ہیں، میں نے سُن رکھا تھا کہ مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنے والوں کی دُعائیں قَبول ہوتی ہیں، میں نے بھی ہمّت کی اور کوئٹہ سے دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں کی تربیّت کے 12