Book Name:Madani Inamaat Rah e Nijaat
مُشکلات میں اللہعَزَّ وَجَلَّ کی مَدَد حاصل ہوتی ہے اور کل بروزِ قیامت جنّتی باغات ایسے خُوش نصیب شخص کا ٹِھکانا بنیں گے۔قرآن و حدیث میں خُود اِحْتِسابی کی تَرْغِیْب دِلائی گئی ہے، بلکہ حدیثِ پاک میں تو تاکید کی گئی ہے کہ اِنسان کو اپنے اَوقات میں سے کچھ وقت اِحْتِساب (فکرِ مدینہ )کے لئے مُقَرَّر کرنا چاہئے اور کسی بھی کام سے پہلے اُس کے انجام کے بارے میں غور کرلینا چاہئے کہ یہ کام اُخْرَوی اعتبار سے اچھا ہے یا بُرا۔ اگر اچھا ہو تو کرے اور بُرا ہو تو اُس سے باز رہے ۔یاد رہے !کہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے آخرت کے بارے میں غور و فِکْر کرنا صرف نیکیوں کی کثرت کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ خُود بھی عظیم نیکی اور زبردست عِبادت ہے جیساکہ ہم نے حدیثِ پاک میں سُنا کہ آخرت کے بارے میں لمحہ بھر غور و فِکْر کرنا ساٹھ (60) سال کی عِبادت سے بہتر ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ شیخ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شفقتوں کی بدولت ہمارے لئے مَدَنی اِنعامات کے ذریعے فکرِ مدینہ کرنا نہایت آسان ہوگیا ہے،لہٰذا تمام اسلامی بھائی فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کرنے(یعنی فکرِ مدینہ) کو اپنا معمول بنالیجیئے،نیز اس پر اِسْتِقامت پانےکے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور مَدَنی قافلوں میں سفر کرتے رہئے ۔ اس کی برکت سے مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنا ہمارے لئے آسان سے آسان تَر ہوتا چلا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں نیکیاں کرنے ،گُناہوں سے بچنے کا خُوب خُوب ذِہْن دیا جاتا ہے، نیز مُنظَّم طریقے سے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے مُتَعَدَّدشعبہ جات بھی قائم کیے گئے ہیں، اِنہی شعبہ جات میں سے ایک”مجلسِ حج و عُمرہ “بھی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ حج ایک اَہَمّ عِبادت ہے، ہر سال لاکھوں مُسَلمان ایک ہی لباس میں