Book Name:Madani Inamaat Rah e Nijaat
رِسالہ جمع کروانا بھی ہے،ہم خود بھی مدنی انعامات پر عمل کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات کا رِسالہ جمع کراتے ہوئے،دُوسروں کوبھی پابندی کے ساتھ مدنی انعامات کا رِسالہ جمع کروانے کا ذہن دیتے رہیں،اس پر اِستقامت کی برکت سے اِن شآءَاللّٰہعَزَّ وَجَلَّ نیک اعمال میں اِضافہ ہوگا۔
ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اِسْتِقامت سے فکرِ مدینہ کو اپنا معمول بنالیں،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ اس کی کثیر برکتیں حاصل ہوں گی۔ آئیے تَرْغِیْب کے لئے ایک مَدَنی بہار سُنتےہیں ۔
روزانہ فکرِ مد ینہ کرنے کا اِنعام
شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابو بِلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مشہورِ زمانہ تالیف ”فیضانِ سنّت“جلد اوّل کے صفحہ 931 پر لکھتے ہیں: ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خُلاصہ ہے: اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے مَدَنی اِنعامات سے پیار ہے اور روزانہ فکرِ مدینہ کرنے کا میرا معمول ہے۔ ایک بار میں تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تَرْبِیَت کے مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ صوبہ بلوچستان ( پاکستان ) کے سفر پر تھا۔ اِسی دَوران مجھ گنہگار پر بابِ کرم کُھل گیا ۔ ہُوا یُوں کہ رات کو جب سویا تو قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی ، جنابِ رسالت مَآب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خواب میں تشریف لے آئے،ابھی جلووں میں گُم تھا کہ لَب ہائے مُبارَکہ کو جُنبِش ہوئی اور رَحمت کے پُھول جَھڑنے لگے، اَلْفاظ کچھ یُوں تَرْتِیْب پائے:” جو مَدَنی قافِلے میں روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہیں میں اُنہیں اپنے ساتھ جنّت میں لے جاؤں گا ۔“
شکریہ کیوں کر اَدا ہو آپ کا یا مُصْطَفٰے
کہ پڑوسی خُلد میں اپنا بنایا شکریہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں