Book Name:Madani Inamaat Rah e Nijaat
رَنگ ونَسل کے اِمتیازات مِٹا کراورآپس کی نَفْرتیں اور رَنْجشیں بُھلا کر سرزمینِ حرم پر اِکٹھے ہوتے ہیں،جن کےاِتِّفاق واِتِّ حاد کا یہ اَنداز دیکھ کر پُوری دُنیا حیران ہوتی ہے۔ یہ لمحہ عُشّاق کے لئے کسی طورپر نعمتِ عُظمیٰ سے کم نہیں ہوتا، کیونکہ جب اِنہیں رَبّ عَزَّ وَجَلَّ اوراس کے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ سے پروانۂ حاضِری ملتا ہے تو ان کا شَوق دِیْدْنی(یعنی دیکھنے کےقابل) ہوتاہے۔
شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی، حَضْرتِ علّامہ مَوْلانا ابُو بلا ل محمدالیاس عطّارقادرِی رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حج پر جانے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تَربِیَّت پر بھی خُصُوصی توجُّہ دی اور اِنہیں بارگاہِ خُداوَندی اور بارگاہِ مُصْطَفَوِی کے آداب سکھانے کے لئے ایک شُہرۂ آفاق کتاب ”رَفِیقُ الْحَرَمَین “تحریر فرمائی اور مکہ و مدینہ کی فَضاؤں میں اپنی سانسوں کو مُعطَّر کرنے کے لئے جانے والوں کو آداب اور دیگر ضَروری مَسائل و غیرہ سے آگاہ کرنے کے لئے ’’مجلس حج وعُمرہ‘‘ بنائی۔ چُنانچہ ہر سال حج کے ”مَوسِمِ بہار“ میں حاجی کیمپوں میں ’’مجْلسِ حج وعُمرہ‘‘کے زَیرِ اِہْتمام دعوتِ اسلامی کے مُبَلّغین،حاجیوں کی تَربِیَّت کرتے ہیں۔حج وزیارتِ مدینۂ مُنورہ زَادَھَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّ تَعْظِیْمًا میں رَہْنُمائی کے ليے مدینے کے مُسافروں کو حج وعمرہ کی کتابیں مثلاً رَفِیقُ الْحَرَمَین اور رَفِیۡقُ الۡمُعۡتَمِرِین بھی مُفْت پیش کی جاتی ہیں۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !
12 مَدَنی کاموں میں حصہ لیجئے!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے اَخْلاق کو سنوارنے اور اپنی گُفتار و کِردار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوجائیے اور ساتھ ساتھ ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں بھی حِصّہ لیجئے،یاد رہے کہ ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مَدَنی کام"مدنی انعامات "کا