Book Name:Madani Inamaat Rah e Nijaat
اس مَدَنی اِنْعام کے بارے میں تو امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’نیک بننے کا نُسْخہ‘‘ میں فرماتے ہیں:’’ صرف اس ایک مَدَنی اِنعام پر اگر کوئی صحیح معنوں میں کاربند ہو جائے تو اُس کا بیڑا پار ہو جائے۔‘‘
رسولِ اَکرم،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:جو دو (2)رَکْعَت نماز پڑھے،اُن میں سَہْو(غَلَطی)نہ کرے تو جو گُناہ پہلے ہوئے ہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ مُعَاف فرمادیتا ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ !دیکھا آپ نے !دو (2)رَکْعَت کی جب یہ فضیلت ہے تو جو شخص پانچوں نمازیں اور وہ بھی باجماعت ادا کرنے لگ جائے تو اُس کے تو وارے ہی نیارے ہوجائیں گے۔
حضرت سَیِّدُنا عبدُاللہ بن عُمَر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ تاجدارِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:نمازِ با جماعت، تنہا نماز سے 27 دَرَجے بڑھ کر ہے۔([2])
جہنم سے آزادی
مزید اس مَدَنی اِنعام میں تکبیرِ اُولیٰ کا بھی ذکر ہے۔اس کی فضیلت حدیثِ پاک میں یہ بیان کی گئی ہے کہ جو مسجد میں چالیس(40) راتیں باجماعت نمازِ عشاء اس طرح پڑھے کہ پہلی رَکْعَت فوت نہ ہو، اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کے لئے جَہَنَّم سے آزادی لکھ دیتا ہے۔([3])
سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ !صرف چالیس (40)دن تک عشاء کی نماز تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ پڑھنے کی جب