Book Name:Meraj e Mustafa ki Hikmatain
کوئی ایسی ہستی بھی ہو کہ جو ان تمام چیزوں کو دیکھ کرگواہی دے، اُس کی گواہی پرشہادت کی تکمیل ہو جائے۔یہ شہادت کی تکمیل حُضُور عَلَیْہِ السَّلَام کی ذات پر ہوئی۔ (کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تمام چیزوں کو اپنی مُبارک آنکھوں سے مُلاحظہ فرمایا) ([1])
امامِ عشق و محبت، سَیِّدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکیا خُوب فرماتے ہیں:
طُورِ موسیٰ چرخِ عِیسیٰ سب جِہت کے دائرے میں
سب مکاں میں تم لامکاں میں کیا مساویِّ دَنےٰ ہو
شش جِہت سے تم وَرا ہو تَن ہیں تم جانِ صفا ہو
(حدائق بخشش،ص342)
(٭)یعنی حضرت سَیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کوکوہِ طُورپر بُلایا،حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کوآسمان پہ بُلایااور ہمارے آقا حبیب اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو عرش پہ بُلا کر” ثُمَّ دَنَافَتَدَلّٰىۙ(۸)“ کاقُرب عطا فرمایا۔حضرتِ سَیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا طُورپرتشریف لے جانا، حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا چوتھے آسمان پر تشریف لے جانا، پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قُربِِ خاص خُدا وندی کے برابر ہرگز نہیں ہو سکتا۔
(٭)سارے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسلامایک نہ ایک جِہَت کے دائرے میں ہیں، یعنی ان کو خاص خاص شانیں کمالات اور مُعْجِزَات عطا فرمائے گئے،مگر اے میرے آقا، مکی مدنی مصطفی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عظمت کی تو کوئی حد ہی نہیں،آپ صَلَّی