Meraj e Mustafa ki Hikmatain

Book Name:Meraj e Mustafa ki Hikmatain

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ملک و بیرونِ ملک ہر سال ہزاروں عاشقانِ رسول پورے ماہِ رمضان اورآخری عشرے کے اِعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں،ان عاشقانِ رسول کے لیے"لنگرِ رضویہ" (سحری وافطاری)کابہت بڑا اِنتظام کیاجاتا ہے تا کہ یہ عاشقانِ رسول دِلجمعی کے ساتھ علمِ دین کے مدنی حلقوں اورمدنی مذاکروں میں بھرپورتوجہ کے ساتھ شرکت کر سکیں۔لنگرِ رَضَویہ کی مد میں کروڑوں روپے کے اخراجات ہوتے ہیں جو کہ معتکفین سے نہیں لیے جاتے بلکہ مخیّر اسلامی بھائی اس نیکی کے عظیم کام میں اپنا حصہ شامل کرتے ہیں،اس سال بھی اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ملک وبیرونِ ملک سینکڑوں مقامات پر پورے ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف ہو گا،جس میں ہزاروں عاشقانِ رمضان،ماہِ رمضان کی مبارک ساعتوں سے برکتیں لُوٹنے کی سعادت حاصل کریں گے۔تمام عاشقانِ رسول رضائے اِلٰہی  اور دیگر اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ "لنگرِ رضویہ"کی مدمیں اپنا حصہ شامل کرنے کی نیّت فرما لیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج ستائیسویں(27ویں)شب ہے اورکل ستائیسویں کادن ہوگا،اس دن یعنی 27 رجب کے روزے کی بہت زِیادہ فضلیت ہے:"جوکوئی خوش نصیب27رجب کا روزہ رکھتا ہے،اُسے 60ماہ کے روزوں کا ثواب ملتا ہے"۔(کفن کی واپسی،ص8)

سوسال کے روزوں کا ثواب

27 ویں رَجَب شریف کے روزے کی بڑی فضیلت ہے، اللہ کے محبوب ، دانائے غُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ذِیشان ہے:’’رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قیام (عبادت )کرے تو گویا اُس نے سو سال کے روزے رکھے ، سو برس کی شب بیداری کی اور یہ رجب کی ستائیس تاریخ ہے۔‘‘ (شُعَبُ الْاِیْمَان ج۳ص۳۷۴حدیث ۳۸۱۱ (