Book Name:Meraj e Mustafa ki Hikmatain
(حدائق بخشش،ص 244)
معراجِ مصطفٰی کی ایک اور حکمت:
(12): ایک حکمت یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ اذان سکھانے کے لیے معراج کروائی گئی،علامہ ابنِ حَجَر عسقلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:"حضرت علی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے حدیث ہے کہ اللہ تعالٰی نے اپنے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو جب اذان سکھانے کااِرادہ فرمایا توجبرئیل عَلَیْہ الصلوۃ والسَّلَامایک سواری لے کرآئے ،جس کوبُراق کہا جاتا تھا،آپ اس پرسُوار ہوئے"۔ (فتح الباری، ج۳، ص۶۸)
وہی لامکاں کے مکیں ہوئے سرِ عرش تخت نشیں ہوئے
وہ نبی ہے جس کے ہیں یہ مکاں وہ خدا ہے جس کا مکاں نہیں
سرِ عرش پر ہے تِری گزر دلِ فرش پر ہے تِری نظر
ملکوت و ملک میں کوئی شے نہیں وہ جو تجھ پہ عیاں نہیں
(حدائق بخشش،ص ،108،109)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت‘‘
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہئے کہ اپنے اِیمان کی سلامتی وپُختگی کے لئے، نبیِ کریم رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور دیگر تمام انبیائے کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ہر ہر مُعْجِزے پر سچے دل سے ایمان رکھیں اور انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مُعْجِزَات کوعقل کے تَرازُو میں