Book Name:Meraj e Mustafa ki Hikmatain
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الاعْتِکَاف (ترجَمہ:میں نے سنّتِ اعتکاف کی نیّت کی)
جب بھی مسجد میں داخل ہوں، یاد آنے پر نفلی اعتکاف کی نیّت فرما لیا کریں، جب تک مسجد میں رہیں گے، نفلی اعتکاف کا ثواب حاصل ہوتا رہے گا اور ضِمناً مسجد میں کھانا، پینا بھی جائز ہو جائے گا۔
حضرتِ سَیِّدُنا اُبَی بن کَعْب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے عر ض کی:’’ یَا رَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں دُرُودکی کثرت کرتا ہو ں ،میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر دُرُود پڑھنے کے لئے کتنا وقت مُقرَّ ر کرُوں؟''فرمایا،'' جتنا چاہو کرلو ۔''میں نے عر ض کی،'' چو تھائی؟'' فرمایا، ''جتنا چاہوکرلو لیکن اگر زیادہ دُرودِ پاک پڑھو گے تو بہتر ہے ۔'' میں نے عرض کی، ''نِصف؟'' فرمایا،''جتنا چا ہو پڑھو، مگر زِیادہ پڑھو گے تو بہتر ہے۔'' عرض کی،'' میں سارا وَقْت آپ پر دُرودِ پاک پڑھتا رہوں گا۔'' فرمایا،'' پھر تو یہ عمل تُمہاری پریشانیوں کو کفایت کرے گا اور تمہاری مَغفِر ت کاسبب بن جائے گا۔''(المستد رک ،کتا ب التفسیر، باب اکثر واعلیّ الصلوٰۃ فی یوم الجمعۃ، رقم ۳۶۳۱، ج۳، ص ۱۹۸)
بیٹھتے، اُٹھتے، جاگتے، سوتے
ہو الٰہی میرا شِعار دُرُود
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد