Meraj e Mustafa ki Hikmatain

Book Name:Meraj e Mustafa ki Hikmatain

تولنےکے بجائے ان کی سچی عقیدت و مَحَبَّتاپنے دل میں پیدا کریں،اس کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہمیشہ وابستہ رہئے  ،مدنی چینل کے    پیارے پیارے سلسلے دیکھئے  اور ہر جمعرات کو   اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کی عادت بنائیے،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کی برکت سے ہمارے عقائد کی حفاظت ہوتی رہے گی ۔ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت تو ہمارا مدنی انعام  اور ذیلی حلقے کے  12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس اجتماعِ پاک   میں جہاں  تلاوتِ قرآنِ کریم،ذِکرودُرُود اور دُعا میں شرکت کی سعادت نصیب ہوتی ہے، وہیں عِلْمِ دِیْن کیلئے سفر کرنے ،علمِ دِین سیکھنے اور اس کو دوسروں تک پہنچانے  کے فضائل  بھی حاصل ہوتے ہیں ۔آئیے عِلْمِ دِیْن کے فضائل پر مشتمل 3 فرامین ِ مُصطفے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنتے ہیں ۔فرمایا

1.     مَنْ سَلَکَ طَرِیْقًا یَلْتَمِسُ فِیْهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللهُ لَهُ بِهٖ طَرِیْقًا اِلَی الْجَنَّةِجو ایسے  راستے پر چلے جس میں علم کو تلاش کرے، اس کے سبب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کیلئے جنت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے۔([1])

2.     فرمایا مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ تَـکَفَّلَ اللهُ بِرِزْقِهٖ جو شخص علم کی طلب میں رہتا ہے،اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کے رِزْق کا ضامن ہے۔([2])

3.       اِرشادفرمایا:جو کوئی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے فَرائِض کے مُتَعَلِّق ایک یا دو یاتین یا چاریا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچّھی طرح یاد کر لے اور پھر لوگوں کو سکھائے تو وہ جنّت میں داخِل ہو گا۔(اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب   ج۱ ص ۵۴ حدیث  ۲۰ )

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے  جہاں علمِ


 

 



[1]مسلم، کتاب الذکر و الدعاءالخ ، باب فضل الاجتماع…الخ،ص ۱۴۴۸، حدیث: ۲۶۹۹

[2]تاریخ بغداد، محمد بن القاسم بن ھشام، ۳/۳۹۸