Book Name:Qurbani Kay Fazail O Masail
یاد رکھئے!قربانی واجب ہونے کے باوجود اس کی ادائیگی نہ کرنا گناہ ہےاور نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایسے لوگوں کے بارے میں فرمایا : جس شخص میں قُربانی کرنے کی وُسْعَت ہو پھر بھی وہ قُربانی نہ کرے تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ آئے ۔ (اِبن ماجہ ج۳ص۵۲۹ حدیث۳۱۲۳)
کیا قرض لے کر بھی قربانی کرنی ہو گی؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جو لوگ قربانی کی اِسْتِطاعت (یعنی طاقت ) رکھنے کے باوُجُود اپنی واجِب قربانی ادا نہیں کرتے، ان کے لیے لمحۂ فکریہ ہے ، اوَّل یِہی خسارہ(یعنی نقصان) کیا کم ہے کہ قربانی نہ کرنے سے اتنے بڑے ثواب سے محروم ہو گئے مزید یہ کہ وہ گناہ گار اور جہنَّم کے حقدار بھی ٹھہرے ۔ نیز قربانی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اگر قربانی واجب ہو، لیکن پیسے نہیں تو قرض(loan) لے کر قربانی کرے،چُنانچہ فتاوٰی امجدیہ جلد3صَفحَہ315 پر ہے:
’’اگر کسی پر قربانی واجِب ہے اور اُس وَقت اس کے پاس روپے نہیں ہیں توقَرض لے کر یا کوئی چیز فروخت کر کے قربانی کرے۔‘ ‘
یادرہے!کہ جس شخص پرشَرعی اُصُولوں کےمطابق قُربانی واجِب ہے اس پرقُربانی سے مُتعلِّق مَسائل سیکھنا بھی لازِمی ہیں۔فِی ْزَمانہ عِلْمِ دِیْن سے دُوری کے باعث مسلمانوں کی ایک تعداد اس اَہَم فَریضہ کوبھی کَمَاحَقُّہُ (جیسا اس کا حق ہے)اَدانہیں کرپاتی،ہمارے مُعاشرے (Society) میں ایک تعداد ایسی ہے جن کی دِیْنی مَعْلُومات کا حال یہ ہے کہ ایک ہی گھر میں رہنے والے مُختلِف مالکِ نِصاب اَفْراد پُورے گھر کی طرف سے ایک ہی بکرا قُربان کردیتے ہیں اورقُربانی کےلیے کیساجانورہوناچاہیے ؟یا کس عَیْب (Fault)کی وجہ سے قُربانی نہیں ہوگی؟انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا اوروہ قُربانی کرنے کے بعداس خُوش فہمی میں مبُتلا رہتے ہیں کہ ہم نے بھی