Book Name:Qurbani Kay Fazail O Masail
دِلاؤں گا(16)بعد میں بھی اُس سے رابِطہ رکھ کر کھال دینے کے اِحسان کے بدلے میں اُسے مَدَنی ماحول میں لانے کی کوشِش کروں گا اگر(17)وہ مَدَنی ماحول میں ہوا تو اُسے مَدَنی قافِلے کا مُسافِریا (18)مَدَنی اِنعامات کا عامِل بناؤں گایا(19)کوئی نہ کوئی مزید مَدَنی ترکیب کروں گا(ذمّے داران کو چاہئے کہ بعد میں وَقت نکال کر کھال دینے والوں کا شکریہ ادا کرنے ضَرور جائیں نیز ان سب مُحسنین کو علاقائی سطح پر یا جس طرح مناسِب ہو اکٹھا کر کے مختصراً نیکی کی دعوت اورتقسیمِ رسائل وغیرہ کی ترکیب فرمائیں۔ رَسَائل کی دعوتِ اسلامی کے چندے سے نہیں جُدا گانہ ترکیب کرنی ہو گی) (20)دُور و نزدیک جہاں سے بھی کھال اُٹھانے(یا بستہ یا کوئی سا کام سنبھالنے)کا ذمّے دار اسلامی بھائی حکم فرمائیں گے، ضِدّ و انکار کئے بغیراِطاعت کروں گا۔ (یہ نیتیں بَہُت کم ہیں ، علمِ نیّت سے آشنا مزید بَہُت ساری نیتیں نکال سکتا ہے)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرنے،لوگوں کو غفلت کی نیند سے بیدار کرنے ، گناہوں اور گمراہیوں کے سیلاب سے بچانے کیلئےکم وبیش 103شُعْبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے،اِنہی میں سے ایک اِنْتہائی اَہَم شُعْبہ مدنی چینل بھی ہے۔٭مَدَنی چینل کے ذریعے خوفِ خدا اورعشقِ مُصْطفےٰ کی شمع فروزاں رکھنے کا پیغام گھر گھر پہنچانےکا سفر جاری ہے۔ ٭…مَدَنی چینل نے بینَ الْاَقْوامی سَطْح پر اِسلام کے پیغام کو اس مؤثر اور دل نَشین اَنداز میں دُنیا کے گوشے گوشے تک پہنچایا ہے جہاں اس کے بغیر رَسائی بے حد مُشکل تھی۔٭…مَدَنی چینل وہ واحد100فیصداسلامی چینل ہے جس پر عورتوں کو نہیں دِکھایا جاتا۔اس لحاظ سے اسے ایک آئیڈیل اِسْلامک چینل کہا جا سکتا ہے۔ ٭…مَدَنی چینل بے حَیائی اور فَحاشی وعُریانی کی فَضا میں بِگڑی ہوئی مُعاشرتی اَقدار کی اِصْلاح کے لیے روشن آفتاب کا کردار اَدا کر رہا ہے۔٭…مَدَنی چینل پر عَقائد و عبادات، اَخلاق، مُعاملات اور مُعاشرت سے مُتعلِّق