Book Name:Qurbani Kay Fazail O Masail
سُنَّتِ اِبْراہیمی پرعمل کرلیا اور ہمارا واجِب اَداہوگیا ۔حالانکہ ان کے ذِمّہ واجب کی اَدائیگی باقی رہتی ہے۔اس لیے قُربانی کے اَحْکامات کا عِلْم ہونا بہت ضَروری ہے۔قُربانی میں پیش آنے والے مسائل کے مُتَعَلِّق شیخِ طریقت،امیرِ اَہْلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابُو بلا ل محمد الیاس عطّار قادرِی رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے 48 صفحات پر مُشتمل رِسالہ”اَبْلَق گھوڑے سُوار“کا مُطالَعہ بہت مُفید رہےگا۔اس رسالے میں قربانی کے فضائل،قُربانی کے12مدنی پُھول،قربانی کا طریقہ،عیب دار جانوروں کی تفصیل، اندازے سے گوشت تقسیم کرنے کے طریقے،ذَبْح اور ذبیحہ سے مُتَعَلِّق اِحتیاطیں اور کھالوں وغیرہ سے مُتَعَلِّق اَہَم معلومات کو بیان کیا گیاہے، لہٰذا آج ہی اس رسالے کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ہدیۃً طلب فرمائیے نیزدعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب کورِیڈ (یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کِیا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عیدِ قُربان سال میں صرف ایک بار تشریف لاتی ہے،بِلا شُبہ یہ دُوریاں مِٹانے اور خُوشیاں پھیلانے کااِنتہائی اَہَم موقع ہوتا ہے۔شریعتِ مُطہرہ نے جس طرح ہمیں عام حالات میں رِشتے داروں،ہمسایوں،فقیروں اور مسکینوں کی خَیْر خواہی کرنے ،خُوشی غمی کے موقع پر ان کی دِلجوئی کرنےاورمشکل وَقْت میں ان کی مدد کرنے کی ترغیب دِلائی ہے، اسی طرح عیدِ قربان کے پُرمُسَرَّت لمحات میں بھی ان کے ساتھ خیر خواہی کرنے اور ان کے لئے قُربانی کے گوشت میں حِصَّہ مُقرَّ ر کرنے کو مستحب (یعنی ثواب کا کام )قرار دیا ہے۔
شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابُو بلال محمدالیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ