Book Name:Qurbani Kay Fazail O Masail
بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مَدَنی کام ” مَدَنی قافِلہ“ بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت سَفَر کرنے والے سُنّتوں کی تَرْبِیَت کے مَدَنی قافِلوں کی بَرَکت سے اب تک بے شمُار لوگوں کی زندگیوں میں مَدَنی اِنقلاب آنے کی مدنی خبریں سُننے کو ملتی ہیں،چونکہ یہ مدنی قافلے عُموماً مَساجد ہی میں ٹھہرتے ہیں ،لہٰذا کئی مَساجد بھی اِنہی مَدَنی قافِلوں کی بدولت آباد ہوچکی ہیں۔مساجد کو آباد کرنے کی تو کیا ہی بات ہے،حدیثِ پاک میں ہے:جب کوئی بندہ ذِکْر ونماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتاہے تو اللہعَزَّ وَجَلَّ اُس سے ایسے خوش ہوتا ہے جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمدپرخوش ہوتے ہیں۔( ابن ماجہ،کتا ب المساجد والجماعات ،با ب لزوم المساجد ،۱/ ۴۳۸، رقم :۸۰۰)
آئیے! ترغیب کے لئے مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہا رسُنتے ہیں ، چنانچہ
جوڑوں کی بیماری اور بے روز گاری سے نجات
ایک اسلامی بھائی کے بَیان کا خُلاصہ ہے کہ میرے ایک طرف بے روزگاری تھی تو دُوسری طرف جوڑوں کے دَرد کی پُرانی بیماری،تنگدستی اور شدید دَرد کے باعِث سخت بیزاری تھی،بَہُت علاج کروایا مگر کچھ فائدہ نہ ہوا ۔کسی اسلامی بھائی نے انفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے ذِہْن بنا کر دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کے سُنَّتوں کی تَربِیَت کے مَدَنی قافِلے میں سُنّتوں بھرے سَفَر کی ترکیب بنا دی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی قافِلے میں سُنّتوں بھرے سَفَر اور عاشقانِ رسول کی شفقت بَھری صحبت کی بَرَکت سے میری برسوں پُرانی جوڑوں کی بیماری بالکل ختم ہوگئی۔ مَدَنی قافِلے سے واپسی پر دوسرے ہی دن ایک اسلامی بھائی آئے اور اُنہوں نے مجھے کام پر لگا کرمیرے روزگار کی ترکیب بھی بنا دی۔یہ بَیان دیتے ہوئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّایک سال سے زیادہ عرصہ گُزر چکا ہے، میرا کام ایک دن بھی بند