Book Name:Qurbani Kay Fazail O Masail
عیدِ قرباں کے پُر مُسرّت لمحات تشریف لاتے ہیں تو تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کثیرہا کثیر اسلامی بھائی اپنے پیر و مُرشد اور مدنی مرکز کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اپنی قیمتی مصروفیات کی قُربانی دے کرقُربانی کی کھالیں اکٹھی کرتے ہیں اور مدنی کاموں کی ترقی میں مُعاونت کا سبب بنتے ہیں،لہٰذاقُربانی کی کھالیں جمع کرنے کے دوران ہونے والی بے اِحتیاطیوں کے پیشِ نظر آپدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے لئے قُربانی کی کھالیں اِکٹھی کرنے والوں کے لئے 22 نیتوں اور اِحتیاطوں پر مُشتمل ایک مدنی گُلدستہ عطا فرمایا ہے۔آئیے! امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”ابلق گھوڑے سوار“ کے صفحہ نمبر41 تا 44سے ان 22 نیتوں اور احتیاطوں کوتوجہ کیساتھ سُنئے اور عمل کرنے کی نیّت کر لیجئے۔
قُربانی کی کھالیں جمع کرنے والے کیلئے20نیّتیں اور احتیاطیں
(1)رِضائے الٰہی کیلئے اچّھی اچّھی نیتیں کرتا ہوں(2)ہرحال میں شَریعت و سُنَّت کا دامن تھامے رہوں گا(3)قربانی کی کھالوں کے لئے بھاگ دوڑ کے ذَرِیعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاوُن کروں گا (4)کوئی لاکھ بدسُلوکی کرے مگر اظہارِ غُصّہ اور(5)بد اَخلاقی سے پرہیز کر کے دعوتِ اسلامی کی ناموس و عزّت کی حفاظت کروں گا(6)قربانی کی کھالوں کے سبب لاکھ مصروفیّت ہوئی بِلا عُذرِ شَرعی کسی بھی نَماز کی جماعت تو کیا تکبیرِاولیٰ بھی تَرْک نہیں کروں گا(7)پاک لباس مع عِمامہ شریف اور تہبند شاپر(تھیلی) وغیرہ میں ڈال کر نمازوں کیلئے ساتھ رکھوں گا(حسبِ ضَرورت بستے وغیرہ پر بھی رکھ سکتے ہیں۔ اِس کی خاص تاکید ہے، کیونکہ ذَبْح کے وَقْت نکلا ہوا خون نَجاستِ غَلِیظَہ اور پیشاب کی طرح ناپاک ہے اور کھالیں جمع کرنے والے کا اپنے کپڑے پاک رکھنا انتِہائی دُشوار ہے۔بہارِ شریعت جلداوّل صفحہ389 پر ہے :نَجاستِ غلیظہ کا حکم یہ ہے کہ اگر کپڑے یا بدن میں ایک دِرہَم سے زیادہ لگ جائے تو اُس کا پاک کرنا فرض ہے، بے پاک کیے نَماز پڑھ لی تو ہو گی ہی