Book Name:Qurbani Kay Fazail O Masail
(100)رحمتیں نازل فرماتاہے جن میں سے ننانوے(99) رحمتیں زیادہ پرتپاک طریقے سے ملنے والے اور اچھے طریقے سے اپنے بھائی سے خیریت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔(معجم اوسط،۵/۳۸۰ ،رقم: ۷۶۷۲)٭جب دو(2)دوست آپس میں ملتے ہیں اور مُصافَحَہ کرتے ہیں اور نبی(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)پردُرُود پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔ (شعب الایمان،۶ /۴۷۱ ، حدیث: ۸۹۴۴)
٭دو(2)مسلمانوں کابوقتِ ملاقات سلام کر کے دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے۔٭ رخصت ہوتے وَقت بھی سلام کیجئے اورہاتھ بھی ملا سکتے ہیں۔٭ہاتھ ملاتے وقت دُرُود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے:یَغفِرُ اللہُ لَنَا وَ لَکُم( یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے۔)٭دو (2)مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دعا مانگیں گے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ قَبول ہوگی ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ (مسند احمد،۴/۲۸۶، حدیث: ۱۲۴۵۴)٭ دونوں طرف سے ایک ایک ہاتھ ملانا سنّت نہیں مصافحہ دو(2) ہاتھ سے کرنا سنّت ہے۔٭ بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنت نہیں٭ ہاتھ ملانے کے بعد خود اپنا ہی ہاتھ چوم لینا مکروہ ہے۔(بہارِ شریعت، حصّہ ۱۶،۳/۴۷۲بتغیر قلیل) ٭اگر اَمرَد(یعنی خوبصورت لڑکے) سے ہاتھ ملانے میں شہوت آتی ہو تو اس سے ہاتھ ملانا جائز نہیں بلکہ اگر دیکھنے سے شہوت آتی ہو تو اب دیکھنا بھی گناہ ہے۔(دُرِّمُختار،۲/۹۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“ھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔ سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ