Tazeem e Mustafa kay waqiat

Book Name:Tazeem e Mustafa kay waqiat

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یُوں  تو نبیِّ اکرم،نورِمُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مُتَعدَّد اسمائے گرامی ہیں۔چُنانچہ حضرت علّامہ محمد مَہدی فاسی مالکی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے ہزار  (1000) نام ہیں  اور نبیِ کریم ،رَؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بھی ہزار  (1000) نام ہیں۔ابنِ فارس سے منقول ہے کہ نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَسمائے شریفہ دوہزار(2000) سے زائد ہیں۔ان میں  سے ہر نام آپ کی سیرت وکردار کے کسی نہ کسی پہلوکو اُجاگر کرتاہے۔([1])اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں کہ حضور ِاکرم،نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ذاتی نام دو (2)ہیں، سابقہ کتابوں میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نام ”احمد “ ہے اور قرآنِ کریم میں ” محمد “ ہے اور حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صفاتی نام بے گنتی ہیں۔ ([2])

آنکھوں   کا  تارا  نامِ مُحمَّد

دل  کا  اُجالا نامِمُحمَّد

ہیں  یوں  تو کثرت سے نام لیکن

پوچھے گا مولیٰ لایا ہے کیا کیا

اپنے جمیلِ رضوی کے دل میں

سب سے ہے پیارا نامِمُحمَّد

میں  یہ کہوں گا نامِمُحمَّد

آ جا سما جا نامِ مُحمَّد

  (قبالۂ بخشش)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  آج کے بیان میں ہم تعظیمِ مُصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے واقعات  سُننے کی سعادت حاصل کریں گے اور یہ بھی سُنیں گے کہ قرآن و حدیث میں تعظیمِ مُصْطَفٰے  کے بارے میں کیا کیا فرامین ہیں۔آئیے سب سے پہلے ایک ایمان افروز واقعہ سُنتے ہیں۔


 

 



[1]  مطالعُ المسرات مترجم، ص ۱۹۳،ملتقطاً مفہوماً

[2]  ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،ص ۹۲بتغیر قلیل