Tazeem e Mustafa kay waqiat

Book Name:Tazeem e Mustafa kay waqiat

ہیں کہ حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  مدینہ طیبہ میں کسی جانور پر سوار نہ ہوا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ مجھے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  سے حیا آتی ہے کہ جس مقدَّس زمین میں رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ آرام فرما ہیں میں اس کو اپنے جانور کے کُھروں سے روندوں ۔([1])

مجلسِ نشرو اِشاعت کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آپ بھی تعظیمِ مُصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کواپنے دل میں مزید اُجاگَر کرنے کے لئےدعوتِ اِسْلامِی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اِسلامی مُختلف شُعبہ جات میں خِدمتِ دِین  کے مُقدَّس فَرِیضے کو سَر اَنجَام دے رہی ہے ،اِنہی میں سے ایک شعبہ ’’مَجلسِ نشرو اِشاعت‘‘ بھی ہے  ۔اس مجلس کے تحت ذرائعِ اِبلَاغِ عَامَّہ  (Media) یعنی پِرنٹ مِیڈِیا (اخبارو جَرائد و رَسَائِل) اور الیکٹرانک میڈیا (ٹی وی، ریڈیو، انٹر نیٹ) سے وابَستَہ مَدَنی ماحول سے منسلک اسلامی بھائیوں اور پھر اُن کی مُعاوَنَت سے مُتَعلِّقہ شعبے کے نئے نئے اَفراد سے رابِطہ کِیا جاتا ہے،کوشش کی جاتی ہے کہ اپنے نگران کی مُشاوَرَت سے دَعوَتِ اِسْلَامی کی مدنی خبریں سارا سال ہی آتی رہیں مثلاً مکتبۃُ المدینہ بالخصوص شیخِ طریقت،امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جاری کردہ کتب و رسائل کے مَضامین و مدنی پھول،مبارک دنوں اورمہینوں کی نسبت سے رسائل وغیرہ مختلف اخبارات، جرائد و رسائل تک پہنچائے جاتے ہیں،دَعوتِ اسلامی کے تنظیمی اورتعارُفی مَقالات (Articles)،دعوتِ اسلامی کی مجلسِ نَشْرو اِشاعَت کے نام سے شَائِع کروانے کی بھی ترکیب بنائی جاتی ہے۔

بَیان   کا خُلاصَہ

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آج کےبَیان میں ہم نے تعظیمِ مُصطَفے صَلَّی اللہُ


 

 



[1] الشفا بتعریفالخ،الجزء الثانی،ص۵۶ملتقطاً