Book Name:Baron ka Ihtiram Kijiye
بہتر ہے۔([1])
دو مَدَنی پھول:(۱)بِغیر اَچّھی نِیَّت کے کسی بھی عملِ خَیْر کا ثواب نہیں مِلتا۔
(۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا۔٭دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گا، گُھورنے، جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭ بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم بڑوں کے اَدب واِحْترام سے مُتَعَلِّق مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ ہماراپیارا مذہب،دِینِ اسلام ہمیں اس بات كی تعلیم دیتاہے کہ جو عُمراورمقام ومرتبے میں ہم سے چھوٹے ہیں ،ہم ان کے ساتھ شفقت ومَحَبَّت کا برتاؤ کریں اور جو عُمر میں ، علم میں ،عُہدے اور مَنْصَب میں ہم سے بڑے ہیں ان کا ادب واِحترام بجالائیں ۔دن بھرمیں ہمارا اپنے بڑوں سے کسی نہ کسی وجہ سے رابطہ ضرور رہتاہے ،ہمارے بڑوں میں ماں باپ،چچا تایا ،خالو، ماموں ،بڑے بہن بھائی دیگر رشتہ دار ،اَساتذہ، پیرومُرشداور عُلماومَشائخ اورتمام ذِی مرتبہ لوگ شَامل ہیں ۔ہمیں ان کی تعظیم وتکریم کرنے کا حکم ہمارے پیارے پیارے آقا،دوعالم کے داتا،مکی مدنی مصطفیٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی