Baron ka Ihtiram Kijiye

Book Name:Baron ka Ihtiram Kijiye

اِس عظیم مدنی کام میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینا چاہئے۔آئیے!اب بینڈباجے سے توبہ کرنے والے ایک عاشقِ رسول کی مَدَنی بہار سُنتے ہیں، چُنانچِہ

مشہور بینڈ پارٹی کے مالک کی توبہ

مَنْد سُور شہر( M.P.ھند) کے ایک نوجوان کی بینڈ باجے کی پارٹی اپنے شہر کی مشہور بینڈ پارٹی مانی جاتی تھی۔ ایک مبلّغِ دعوتِ اسلامی کی اِنفِرادی کوشِش کے نتیجے میں اُس نے آخِری عشرہ رَمَضَانُ المُبارَک 1426؁ ھ میں عاشقانِ رسول کے ساتھ اعتِکاف کیا۔ تربیّتی حلقوں میں گناہوں کی تباہ کاریاں سُن کر اُس کا دل چوٹ کھا گیا ۔ عاشقانِ رسول کی صحبت رنگ لائی، اُس نے سابِقہ گناہوں سے توبہ کر لی، داڑھی سجانے اور عاشقانِ رسول کے ساتھ1ماہ کے مَدَنی قافِلے میں سفر پر جانے کی نیّت کی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ انہوں نے بینڈ باجے بجانے کا گناہوں بھرا حرام روزگار ترک کر دیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مکتبۃُ المدینہ

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!اگرہم بھی چاہتے ہیں کہ ہماری اَولاد باادب بن کر ہماری نَجات کا ذریعہ بنے تو آج  ہی سے اپنے بچوں کی مدنی تربیت شُروع کردیجئے اور اَولاد کی دُرُست مدنی تَرْبِیَت  کرنے کیلئےمکتبۃ المدینہ کی بہت ہی پیاری کتاب "تربیتِ اولاد"اوررسالہ "اولاد کے حقوق"ہدیۃً  حاصل فرماکر اس کا مُطالعہ کیجئے ۔مکتبۃُ المدینہ دعوتِ اسلامی کا ایک اشاعتی اِدارہ ہے  جوساری دُنیا تک عِلْمِ دِیْن کی روشنی  پھیلانے کیلئے بے شُمار کُتُب ورسائل،سُنَّتوں بھرے بیانات اورمدنی مُذاکَراوں کی لاکھوں لاکھ کیسٹیں اور وی سی ڈیز (VCDs) دُنیا بھر میں پہنچارہا ہے۔تمام عاشقانِ رسول ہرہفتہ واراجتماع کے بعدمکتبۃ المدینہ سے کچھ نہ کچھ خریداری ضرورکیا کریں،کم ازکم ایک رِسالہ ہی خریدلیا جائے، اوّلاً خود