Book Name:Baron ka Ihtiram Kijiye
میں ہو جاؤں ان پر فدا یاالٰہی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے مُرشد کا ادب و اِحْترام کتنی بڑی نعمت ہے کہ جسے یہ نعمت نصیب ہوجاتی ہے اس کے وارے ہی نیارے ہوجاتے ہیں،مَوْجُودہ زمانے میںاگر آپ کسی باادب مُرید کا مقام دیکھنا چاہتے ہیں تو شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ بابرکات ہمارے سامنے ہے کہ جنہوں نے اپنے پیر ومُرشد سیدی قطبِ مدینہ حضرت علامہ مولانا ضیاءُ الدِّین احمد مدنی قادری رضوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اور اِمام احمدرضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے بھی عقیدت و محبت کی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کو اس قدر نوازا کہ آج دنیا بھر میں آپ کی شہرت کے ڈنکے بج رہے ہیں۔
دُنیا بھر میں فضلِ ربّ سے چرچے ہیں عطارؔ کے
بڑے بڑے گُن گاتے ہیں ان کے سُتھرے کِردار کے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم بھی چاہتے ہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہم سے راضی رہیں،ہم اپنے پیرو مُرشد کےمحبوب ومنظورِ نظر بن جائیں تو ہمیں بھی ادب کا دامن مضبوطی سے تھامنا ہوگا اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ اس کی برکت سے کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔
سدا پیرومُرشد رہیں مجھ سے راضی کبھی بھی نہ ہوں یہ خفا یاالٰہی
بنادے مجھے ایک در کا بنادے میں ہردم رہوں باوفا یاالٰہی
(وسائل ِ بخشش،ص101)
شیخِ طریقت ،امیر اہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نہ صرف خُود باادب اور پاکیزہ کردار کے مالک ہیں بلکہ آپ نے مسلمانوں کوبھی ادب واِحْترام سکھانے کیلئے ایک رسالہ ’’احترامِ مسلم‘‘کے نام سے تحریر