Book Name:Jhoot ki Badboo
اے مِلاوٹ کرنے والے مان جا خوف کر بھائی عذابِ نار کا
چھوڑ دو اے تاجرو! کم تولنا جُھوٹ چھوڑو بیچنے میں بولنا
(وسائلِ بخشش،ص۷۱۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم بیمارہوجائیں تو پریشان ہوجاتے ہیں اوراس بیماری سے چھٹکارا پانے کیلئے علاج شروع کردیتے ہیں۔اگر اپنے شہر یا ملک میں علاج ممکن نہ ہوتو دوسرے شہر یا ملک کا سفر کرنے سے بھی گُریز نہیں کرتے،الغرض اُس بیماری سے نجات پانے کیلئے ہرممکن کوشش کرتے ہیں ۔ جھوٹ بھی ایک باطنی بیماری ہے جودنیا میں ذِلّت ورُسوائی اور آخرت کی بربادی کا سبب بن سکتی ہے ،لِہٰذا جھوٹ سے بچئے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضاوخوشنُودی پانے کیلئے ہمیشہ سچ بولئے۔ آئیے!جھوٹ سے بچنے کیلئے اس کے چند علاج بھی سُن لیجئے ۔٭جھوٹ سے بچنے کے لیے اپنے رَبّ عَزَّوَجَلَّسے اس طرح دُعا کیجئے کہ اے ہمارے رَبّ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں جھوٹ کی نحوستوں سے بچا اور سچ کی برکتیں پانے کیلئے ہمیشہ سچ بولنےکا عادی بنا ۔٭جھوٹ کی مذمت پرآیاتِ قرآنی، احادیثِ مُبارکہ اور اقوالِ بزرگانِ دِین کا مطالعہ کیجئے، اس طرح جھوٹ سے نفرت پیدا ہوگی ٭اپنے اندر خوفِ خدا پیدا کیجئے کہ اگر ہمارے دل میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا خوف ہوگا تو دیگر گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ جھوٹ سے بچنا بھی آسان ہوگا۔ ٭اچھی صحبت اپنائیے کہ اس کی برکت سے بھی اچھی عادات اپنانے کا ذہن بنے گا۔٭جھوٹ سے بچنے کیلئے بُزرگانِ دِین کے حالاتِ زندگی کا مُطالعہ کیجئے کہ ان نیک ہستیوں نے ہمیشہ اپنی زندگی شریعت وسُنَّت کے مطابق بسر فرمائی ہے ۔٭جھوٹ کے انجام پرغور کیجئے کہ دنیا وآخرت میں جھوٹے لوگوں کو کیسے کیسے نقصانات کا سامنا ہوتا ہے ،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ اس طرح بھی جھوٹ سے نفرت پیدا ہوگی ۔ ٭مدنی