Book Name:Jhoot ki Badboo
رسول میں ڈُوبے ہوئے جوابات سے نوازتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے 103 سےزائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”مجلسِ مدنی مذاکرہ“ بھی ہے جو کہ امیراہلسنت کے اِن عطاکردہ دِلچسپ اورعِلْم وحکمت سے بھرپور مَدَنی پُھولوں کی خُوشبوؤں سے دُنیا بھر کے مُسلمانوں کومہکانے کیلئے ان مَدَنی مُذاکروں کو تحریری رسالے اورآڈیو(Audio)ویڈیو(Video)سی ڈیز(CDs) کی صُورت میں پیش کرنے کی سَعادَت حاصل کرتاہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّاب تك مَجلِس مَدَنی مُذاکرہ کئی آڈیو کیسٹیں اورویڈیو سی ڈیزاورتحریری مَدَنی مُذاکرےپیش کرنےکی سَعادَت بھی حاصل کرچکی ہےاورمزیدکیلئےکوشش جاری ہے۔
آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہو جایئے اور ساتھ ساتھ 12 مَدَنی کاموں میں بھی حِصّہ لیجئے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُر فِتَن دور میں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشْتَمِل شَریعَت و طَرِیْقَتکا جامِع مجموعہ 72 مَدَنی اِنْعَامَات بَصُورَتِ سوالات (Questions)عَطا فرمایا ہے۔ چُنَانْچِہ اپنی اِصْلَاح کے لیے خود بھی ان مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کیجئے اور انفرادی کوشش کرنے والے مدنی انعام پر عَمَل کے ذریعے ہر ماہ مَدَنی اِنْعَامَاتکے کم اَزْ کم 26 رسائل تقسیم کر کے وُصُول فرمانے کی بھی کوشش کیجئے۔
ہمارے اَسلافِ کرام بھی نہ صرف خُودفکرِ آخرت میں اپنے اَعمال کا مُحاسَبہ کرتے بلکہ لوگوں کو بھی اس کا ذِہْن دیا کرتے جیسا کہ اَمِیْرُ الْمُؤمِنْین حضرتِ سَیِّدُنا عُمر فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں :''اے لوگو! اپنے اَعمال کا حساب کر لو ، اس سے پہلے کہ قیامت آجائے اور تم سے ان کا حساب لیا جائے ۔ (حلیۃ الاولیاء ، ۱/۵۶)مدنی انعامات کا بغور مُطالَعَہ کرنے کے بعدآپ اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ یہ دَرْاَصْل اپنا مُحاسبہ کرنے کا ایک جامع نِظام ہے، جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل